Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

ماحولیاتی  تپش کا خطرہ ایک اخلاقی چیلنج ہے : بان گی مون

December 12, 2007

Ban Ki-moon
        اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان گی مون
ماحول سے متعلق دنیا بھر کے وزراء انڈونیشا میں اقوام متحدہ کی زیر قیادت آب و ہوا پر ہونے والی کانفرنس میں 2012ءکے بعد ماحولیاتی تپش کا مقابلہ کرنے کے لیے راہنما اصول طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

بدھ کے روز بالی میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے افتتاح کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان گی مون نے وزرا پر زور دیا کہ وہ آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق ایک نئے معاہدے پر گفت و شنید کی 2009ءکی ڈیڈ لائن مقرر کریں۔

جناب بان نے کہا کہ آنے والی نسلیں معاہدے کے سلسلے میں ان پر انحصار کررہی ہیں اور یہ کہ اب عمل کا وقت آگیا ہے ۔

انہوں نے 120 سے زیادہ ملکوں کے وزرا کو بتایا کہ ماحولیاتی تپش کا خطرہ ان کی نسل کے لیے ایک اخلاقی چیلنج ہے۔

بدھ کے روز ہی آسٹریلیا کے وزیر اعظم کیون رود نے آسٹریلیا کی طرف سے 1997ءکے کیوٹو معاہدے کی توثیق کی دستاویزات جناب بان گی کے سپرد کیں ۔

وزیرِ اعظم رود نے گزشتہ ہفتے پروٹوکول پر دستخط کیے تھے جس کے بعد امریکہ وہ واحد بڑا ترقی یافتہ ملک رہ گیا ہےجس نے ابھی تک اسے قبول نہیں کیا ہے ۔

کیوٹو معاہدہ 2012ءمیں ختم ہو رہا ہے اور یہ دولت مند ملکوں سے اس بات کا متقاضی ہے کہ وہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 1990ء کی سطح کے مقابلے میں پانچ فیصد کمی کریں۔

انڈونیشیا کے صدر سوسیلی بمبانگ یودہو یونو نے بدھ کے روز وزراسے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ انسانی تہذیب کے سب سے بڑے پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

بالی کانفرنس جمعےکے روز ختم ہو رہی ہے ۔ اس کانفرنس کا مقصد کیوٹو پروٹوکول کی جگہ لینے کے لیے باقاعدہ مذاکرات کا لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
بھکر خود کش حملے کی تحقیقات جاری

  مزید خبریں
امریکی معیشت دوسرے صدارتی مباحثے کا ایک اہم موضوع بن سکتی ہے  Video clip available
پاک امریکہ کشدیدگی کا فائدہ القاعدہ کو ہوگا: امریکی تھنک ٹینکس  Video clip available
امریکی آٹو انڈسٹری بھی بحران کی لپیٹ میں،ستمبر میں گاڑیوں کی فروخت میں 27 فی صد کمی   Video clip available
زرداری بیان: کشمیر میں شدید مذمت، بھارتی حکومت کا خیر مقدم
صدر کا انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا
صدارتی انتخابات میں چار ہفتے باقی: انتخابی مہم میں گہما گہمی
پیر کے روز حصص کی عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان
دارفر کے کلمہ کیمپ کی حفاظت کے لیے امن کار تعینات
زمبابوے میں شراکت اقتدار کے مذاکرات
ترک فضائیہ کا شمالی عراق میں کرد ٹھکانوں پر حملہ
بہار کے سیلاب زدگان کی عید
ملائیشیا کے مقبول بلاگر کو الزام تراشی کے مقدمے کا سامنا
مالی مشکلات کے پیشِ نظر، پاکستان کی  ریٹنگ میں کمی
مصری پولیس نے غزہ کی پٹی میں طبی سامان لے جانے سے روک دیا
کرغزستان میں زلزلے سے 60 افراد ہلاک
2008 کا نوبیل انعام تین یورپی سائنس دانوں نے حاصل کرلیا
عالمی عدالت کے استغاثہ کی جانب سے یوگنڈا کے باغیوں کی گرفتاری کی اپیل
سری لنکا خودکش حملے میں کم از کم 20 ہلاک
بندکمرے میں پاکستانی پارلیمانی تاریخ کا تیسرامشترکہ اجلاس
”معزول ججوں نے دوبارہ حلف اُٹھاکر حکومت پر دباؤ کم کر دیا“
کرغستان میں زلزلے سے کم ازکم 58 ہلاک
فلسطینیوں کے ساتھ  امن مذاکرات جاری رہنے چاہئیں:اسرائیلی وزیرِ خارجہ
کیا بیل آؤٹ پلان معیشت کو بحران سے نکال سکے گا؟  Video clip available
امریکی نائب صدارتی مباحثے کے نوجوان ووٹرز پر اثرات  Video clip available
کلثوم لاکھانی اپنے بلاگ کے ذریعے پاکستان کاروشن رخ سامنے لارہی ہیں  Video clip available
امریکی انتخابات میں صدارتی امیدواروں میں دلچسپی ایک تاریخی واقعہ ہے  Video clip available
بھکر میں خودکش حملہ کم از کم 15 ہلاک