Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

’تپِ دق کے خلاف کامیابی کی رفتار سست ہے‘

March 18, 2008

An x-ray of a patient affected by tuberculosis

تپِ دق کے مریض کے پھیپھڑوں کا ایکس رے

عالمی ادارہ
ٴ صحت نے اپنی نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ تپِ دق کا علاج موجود ہے اور ساری دنیا میں اس کی شرح بھی کم ہو رہی ہے لیکن اس کے باوجود تپِ دق ایک ایسی خطرناک بیماری ہے جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھی ہے۔

 

 اس بیماری سے نوجوان اور خواتین سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ اور تپِ دق کے شکار ان افراد کو اپنی زندگی کا کافی وقت تکلیفوں اور پریشانیوں میں گزارنا پڑتا ہے۔

 

پوری دنیا میں اس بیماری سے سال 2006ء میں تقریباً 15 لاکھ  افراد موت کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 90 لاکھ افراد میں اس بیماری کے جراثیم پائے گئے۔

 تپِ دق ایک متعدی یعنی چھوت کی بیماری ہے اور جب اس کا مریض کھانستا ہے تو ہوا کے ذر‏یعے اسکے بلغم میں موجود تپِ دق کے جراثیم  دوسرے انسان تک پہنچ جاتے ہیں اور اس طرح ایک دوسرا تپِ دق کا مریض تیار ہو جاتا ہے۔

 

عالمی ادارہٴ صحت کے لیے رپورٹ تیار کرنے والے مصنفین میں سے ایک کیتھرین فلوئڈ نے لندن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بیماری کے انفیکشن کو جانچنے کے لیے مزید اقدامات کیے جانے چاہیئں تاکہ اس  کی مکمل روک تھام ہو سکے۔

 

 انہوں نے کہا ہمارے اندازے کے مطابق صرف چین میں تپِ دق کے 80 فیصد کیس حل کر لیے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود اس کی شرح میں کمی نہیں ہوئی، جس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ انفیکشن پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

 

رپورٹ کے مطابق بیماری کی روک تھام کے لیے مختص رقم تھوڑی ہے اور اس سلسلے میں مزید رقم درکار ہیں، جبکہ لوگوں میں اس بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم از کم ایک ارب ڈالر کی رقم دنیا بھر سے اس بیماری کے خاتمے کے لیے ضروری ہے۔

 

 اس کے علاوہ افریقہ میں یہ تپِ دق ایک موذی مرض ثابت ہوا ہے اور اس کے مریض ایچ آئی وی کا شکار بھی ہوئے ہیں۔ 

تاہم تنظیم کی جانب سے جاری شدہ اس رپورٹ میں امید کی کرن بھی دکھائی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے چند خطوں میں اس بیماری پر قابو پانے لیے جدوجہد کامیاب رہی ہے۔ اور اگر اسی سمت میں اقدامات لئے جاتے رہے تو 2015ء تک تپِ دق سے ہونے والی اموات کی تعداد 1990ء کے مقابلے میں آدھی رہ جائیں گی۔

tb_map_500_eng_09dec04

دنیا کے مختلف خطوں میں تپِ دق کے مریضوں کی شرح

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
بھکر میں خودکش حملہ کم از کم 15 ہلاک

  مزید خبریں
صدر کا انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا
پیر کے روز حصص کی عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان
سری لنکا خودکش حملے میں کم از کم 20 ہلاک
بندکمرے میں پاکستانی پارلیمانی تاریخ کا تیسرامشترکہ اجلاس
”معزول ججوں نے دوبارہ حلف اُٹھاکر حکومت پر دباؤ کم کر دیا“
وفاقی وزیر قانون کی بھارتی قیدی سے جیل میں ملاقات
کرغستان میں زلزلے سے کم ازکم 58 ہلاک
’تیری یاد آ گئی، سو چراغ جل گئے‘ ۔۔۔ مسعود رانا کی یاد میں
فلسطینیوں کے ساتھ  امن مذاکرات جاری رہنے چاہئیں:اسرائیلی وزیرِ خارجہ
کیا بیل آؤٹ پلان معیشت کو بحران سے نکال سکے گا؟  Video clip available
امریکی نائب صدارتی مباحثے کے نوجوان ووٹرز پر اثرات  Video clip available
بھارتی کشمیر میں کرفیو، گرفتاریاں مظاہرے
اپوزیشن کی طرف سے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کا خیر مقدم
ایران میں سفارتی مشن کا قیام زیرغور ہے: کانڈولیزارائس
کلثوم لاکھانی اپنے بلاگ کے ذریعے پاکستان کاروشن رخ سامنے لارہی ہیں  Video clip available
روس نے جنوبی اوسیتیا کے علاقے سے اپنی چوکی ختم کردی
ماؤنٹ ایورسٹ پر پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگانے کا عالمی ریکارڈ
پیلین کی جانب سے اوباماپر دہشت گردوں سے تعلقات کا الزام
برما میں سیاسی قیدیوں کی تعداد 2100 سے زیادہ ہوگئی
نائجیریا میں تیل  کمپنیوں کے اغوا شدہ 19 کارکن رہا
عراق میں امریکی چھاپے کے دوران عسکریت پسندوں سمیت11 افراد ہلاک
کانڈولیزارائس قراقستان پہنچ گئیں
طالبان کا مشتبہ اعلی کمانڈر گرفتار
بھارت امریکہ غیر فوجی جوہری تعاون معاہدے پر صدر بش جلد دستخط کر دیں گے:وزیر خارجہ رائس
بغداد میں دو امریکی ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ ہو گئے
بھارتی کشمیر میں ایک بار پھر کرفیو نافذ کر دیا گیا
اوباما، مک کین انتخابی مہم کی انتخابی حکمتِ عملی میں تبدیلیاں
قیام امن تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:صدر زرداری
آدھی رات کا سورج ۔۔۔ آٹھویں قسط: اے حرمِ قرطبہ
امریکی انتخابات میں صدارتی امیدواروں میں دلچسپی ایک تاریخی واقعہ ہے  Video clip available
کیا امدادی بل امریکی معیشت کی بحالی میں مدد دے سکتا ہے؟  Video clip available
واشگٹن ڈی سی میں عید کا سب سے بڑا اجتماع اسلامک سینٹر میں ہوتا ہے  Video clip available
امریکہ میں چاند رات کی گہماگہمی  Video clip available