Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

امریکہ کی معروف یونیورسٹی کارنیگی میلن میں ہفتہ پاکستان کی تقریبات


April 11, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Professor
امریکی ریاست پنسلوانیا میں قائم کارنیگی میلن یونیورسٹی اپنے معیار تعلیم کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے۔ اس یونیورسٹی میں بہت سے غیر ملکی طالب علم بھی زیر تعلیم ہیں جن میں ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ بھی ہیں۔ یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تعداد نسبتاً کم ہے۔ مگر ان میں سے اکثر ایشیائی ممالک کے اسٹوڈنٹس کی تنظیم میں شامل ہیں۔

اس تنظیم نے حال ہی میں یونیورسٹی میں پاکستان کی ایک حقیقی تصویر دکھانے کے لیے ہفتہ پاکستان کا اہتما م کیا جس میں کئی پروگرام ترتیب دیے گئے۔ اس ہفتے کے پانچویں روز ایک خصوصی مذاکرے میں ایک پاکستانی طالب علم صفیان یوسفی نے پاکستان کے اپنے حالیہ دورے کے تجربات بیان کیے۔

صفیان یوسفی کارنیگی میلن یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد ایک تجارتی ادارے سے وابستہ ہوگئے ہیں۔ یونیورسٹی چھوڑنے کے بعد بھی وہ اس سے اپنا تعلق قائم رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے پاکستان میں زلزلہ سےمتاثرہ علاقوں کے لوگوں کی مدد کے لیے یونیورسٹی کے طالب علموں کے ساتھ مل کر کام کیا تھا۔

ہفتہ پاکستان کی تقریبات کے موقع پر صفیان یوسفی یونیورسٹی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ شریک ہوئے۔ وہ کچھ عرصہ قبل پاکستان گئے تھے، جہاں انہوں نے زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کیں۔ وہ پاکستان کے اکثر علاقوں میں گئے۔ انہوں نے وہاں چند ریڈیو پروگرام بھی کیے۔ انہوں نے اپنی یادوں اور تجربات کو ایک خصوصی پروگرام میں تازہ کیا جس سے لوگوں کو پاکستان کی ایک حقیقی تصویر سے آگاہی ہوئی جو اس سےپہلے پاکستان کو صرف میڈیا پر پیش کی جانے والی دہشت گردی کی خبروں کے حوالے سے جانتے تھے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
دلیپ کمار کی واپسی
کینیڈا میں 14اکتوبر کو نئے انتخابات کرانے کے لیے پارلیمنٹ توڑ دی گئی
نواز ،زرداری ملاقات، مسلم لیگ ن کی اتحاد میں شمولیت سے معذرت
قومی ہاکی ٹیم کی شرمناک کار کر دگی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
پاکستانی صدر کی تقریب حلف برداری میں حامد کرزئی بھی شرکت کریں گے
مسائل پر قابو پانے کے لیے نوازشریف کو ساتھ لے کر چلنا زرداری کے لیے ضروری ہے  Video clip available
نیوزیم کی نیوز ہسٹری گیلری  Video clip available
نو منتخب صدر آصف زرداری منگل کو حلف اٹھائیں گے
پاکستان میں یوایس ایڈ کا کردار  Video clip available
خدا بخش لائبریری میں فراز کے انتقال پر تعزیتی جلسہ
امریکی سفارت خانے کو  مشکوک لفافے موصول ہوئے ہیں
اگر پی سی بی کو ضرورت نہ ہو تو وطن واپس جانے کے لیے تیار ہوں: جیف لاسن
پشاور کے نواح میں ہونے والے خود کش حملے میں ہلاک شدگان 33 ہوگئی
جارجیا کے بحران پر یورپ اور امریکہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے: وزیر خارجہ اٹلی
مسلمانوں کا امریکہ: مسلمان خواتین ۔۔۔ چوتھی قسط: تیسرا حصہ  Video clip available
Muslims’ America: Women in Islam … Episode 4, Part 3  Video clip available
ہری کین آئیک سے بہاماز،کیوبا اور امریکی خلیجی ساحل کو خطرہ
اسرائیل کا مغربی کنارے سے یہودی بستیاں ختم کرنے پر غور
دارفر میں باغیوں کے ٹھکانوں پر سوڈانی فوج کے حملے
مصر میں چٹان پھسلنے سے 30 افراد ہلاک 
انگولا کے پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت جیت رہی ہے
بھارتی کنٹرول کے کشمیر میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
ایران  میں پیر سے تین روزہ  جنگی مشقیں 
افغانستان میں پولیس ہیڈ کواٹرز پر خود کش حملے میں چھ افراد ہلاک
پاکستان کے نو منتخب صدر کے بارے میں ردِّ عمل؛  توقعات، امیدیں اور خدشات
ایوانِ صدر اور پارلیمان کے درمیان توازن قائم کرنا اَوّلین ترجیح ہوگی: نو منتخب صدر زرداری
وکلاء کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج  Video clip available
صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیئےری پبلیکن پارٹی کا نیشنل کنونشن  Video clip available
ری پبلیکن پارٹی کی جانب سے نائب صدارت کی امیدوار سارہ پالین  Video clip available
بھارت میں کئی کال سینٹرز نابینا افراد کو روزگار فراہم کررہے ہیں  Video clip available