 |
|
امریکی صدر جیفرسن کے مقبرے کے پس منظر میں چیری بلاسم کے پھول |
آج سے 96 برس قبل ٹوکیو کے میئر نے واشنگٹن ڈی سی کو تین ہزار چیری کے درختوں کا تحفہ دیا، جس کے مقصد دونوں دارالخلافوں کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا تھا۔
اس کے بعد سے ہر بہار کے موسم میں واشنگٹن میں چیری بلاسم میلے کی روایت پڑ گئی اور ہر سال مارچ کے آخری ہفتے میں یہ میلہ منایا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے لوگ شرکت کرتے ہیں اور چیری کے سفید اور گلابی پھولوں کا نظارہ کرتے ہیں۔
پیشِ خدمت ہے چیری کے نرم و نازک، برف کے گالوں جیسے پھولوں کی تصاویر پر مبنی سلائیڈ شو۔
Created with Admarket's flickrSLiDR.