شہزاد احمد اردو کے مشہور ومعروف شاعر ہیں۔ اگرچہ ان کا بنیادی حوالہ غزل ہے، تاہم انھوں نے نظمیں بھی خاصی تعداد میں لکھی ہیں۔ آج کل وہ مجلسِ ترقیِ ادب کے ڈائرکٹر ہیں۔
وائس آف امریکہ نے ’صدابہار‘کے سلسلے میں ان سے بات چیت کی جس میں شہزاد احمد نے اپنی زندگی اور شاعری کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔