Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

امریکی ریاست پنیسلوینیا میں ہلیری کلنٹن کی واضح برتری ؛حتمی نامزدگی کے لیے مزید انتظار

April 23, 2008

Senator Clinton addresses crowd in Philadelphia after her victory in Pennsylvania primary, 22 Apr 2008
 پینسیلوینیا میں فتح کے بعد ہلیری کلنٹن کا اظیارِ مسرت
ڈیموکریٹک  پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ پنسیلوینیا میں ان کی فتح نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ریپبلکن امیدوار جان میکین کو نومبر میں ہونے والے صدارتی مقابلے میں شکست دے سکتی ہیں۔

 

ہلیری کلنٹن نے آج بدھ کو ایک ٹیل ویژن انٹرویو میں کہا کہ منگل کے روز ہونے والے پرائمری انتخابات کے دوران کیے جانے والے سروے نے یہ دکھا دیا کہ وہ وائٹ ہاؤس تک پہچنے کے لیے اپنے انتخابی حلقے کو وسعت دینے کی صلاحیت  رکھتی ہیں۔

 

کل منگل کے دن ہونے والے پرائمری انتخاب میں نیویارک کی سینیٹر اور سابق خاتونِ اوّل کو سفید امریکیوں کے علاوہ ملازم پیشہ افراد اور بوڑھوں کی اکثریت نے ووٹ دیا۔ دوسری طرف ان کے حریف سینیٹر اوباما کو سیاہ فام امریکیوں اور نئے رجسٹر شدہ ڈیموکریٹس نے ووٹ دیے۔

 

ہلیری کلنٹن نے پنسیلوینیا کے پرائمری انتخاب میں اوباما سے دس فی صد زیادہ پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

 

تجزیہ کاروں کے مطابق پینسیلوینیا میں شکست کھانے کے باوجود پارٹی کی جانب سے نامزدگی کے سلسلے میں ابھی تک اوباما کے حق میں پارٹی ڈیلی گیٹس کی تعداد زیادہ ہے۔

 

ڈیموریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار کے اگلے مقابلے انڈیانا اور نارتھ کیرولائینا میں 6 مئی کو ہوں گے۔

 

ابھی تک ڈیمو کریٹک پارٹی کے دونوں صدارتی امیدواروں کو اپنی نامزدگی کے لیے ڈیل گیٹس کی مطلوبہ تعداد حاصل نہیں ہو سکی ہے، جبکہ اب صرف نو مقابلے باقی رہ گئے ہیں۔ پارٹی کے اندرونی حلقوں کا خیال ہے کہ اتنے طویل عرصے تک جاری رہنے والے مقابلے پارٹی کے مفاد میں نہیں ہیں اور ان کی طوالت نومبر میں ہونے والے عام صدارتی انتخابات پر منفی اثرات ڈال سکتی ہے اور مدِّ مقابل ری پبلکن امیدوار کو شکست دینا دشوار ہوتا جا رہا ہے۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
باجوڑایجنسی سے افغان مہاجرین کا انخلا

  مزید خبریں
”طالبان کے خلاف جنگ نہ جیتنے کا تاثر غلط“
ٰISIکے نامزد سربراہ بند کمرے میں اراکین پارلیمان کو بریفنگ دیں گے
بھارتی کشمیر میں کرفیوختم، زندگی معمول پر آ گئی
جماعت اسلامی احتجاجی ٹرین مارچ
بھکر خود کش حملے کی تحقیقات جاری
امریکی معیشت دوسرے صدارتی مباحثے کا ایک اہم موضوع بن سکتی ہے  Video clip available
پاک امریکہ کشدیدگی کا فائدہ القاعدہ کو ہوگا: امریکی تھنک ٹینکس  Video clip available
امریکی آٹو انڈسٹری بھی بحران کی لپیٹ میں،ستمبر میں گاڑیوں کی فروخت میں 27 فی صد کمی   Video clip available
زرداری بیان: کشمیر میں شدید مذمت، بھارتی حکومت کا خیر مقدم
صدر کا انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا
صدارتی انتخابات میں چار ہفتے باقی: انتخابی مہم میں گہما گہمی
پیر کے روز حصص کی عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان
دارفر کے کلمہ کیمپ کی حفاظت کے لیے امن کار تعینات
زمبابوے میں شراکت اقتدار کے مذاکرات
ترک فضائیہ کا شمالی عراق میں کرد ٹھکانوں پر حملہ
بہار کے سیلاب زدگان کی عید
ملائیشیا کے مقبول بلاگر کو الزام تراشی کے مقدمے کا سامنا
مالی مشکلات کے پیشِ نظر، پاکستان کی  ریٹنگ میں کمی
مصری پولیس نے غزہ کی پٹی میں طبی سامان لے جانے سے روک دیا
کرغزستان میں زلزلے سے 60 افراد ہلاک
2008 کا نوبیل انعام تین یورپی سائنس دانوں نے حاصل کرلیا
عالمی عدالت کے استغاثہ کی جانب سے یوگنڈا کے باغیوں کی گرفتاری کی اپیل
سری لنکا خودکش حملے میں کم از کم 20 ہلاک
بندکمرے میں پاکستانی پارلیمانی تاریخ کا تیسرامشترکہ اجلاس
”معزول ججوں نے دوبارہ حلف اُٹھاکر حکومت پر دباؤ کم کر دیا“
کرغستان میں زلزلے سے کم ازکم 58 ہلاک
فلسطینیوں کے ساتھ  امن مذاکرات جاری رہنے چاہئیں:اسرائیلی وزیرِ خارجہ
کیا بیل آؤٹ پلان معیشت کو بحران سے نکال سکے گا؟  Video clip available
امریکی نائب صدارتی مباحثے کے نوجوان ووٹرز پر اثرات  Video clip available
کلثوم لاکھانی اپنے بلاگ کے ذریعے پاکستان کاروشن رخ سامنے لارہی ہیں  Video clip available
امریکی انتخابات میں صدارتی امیدواروں میں دلچسپی ایک تاریخی واقعہ ہے  Video clip available
بھکر میں خودکش حملہ کم از کم 15 ہلاک