Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

معزول ججوں کی بحالی کے لیے لندن مذاکرات بھی ناکام: حکمراں اتحاد کا مستقبل خطرے میں


May 11, 2008

Nawaz Sharif (File)
پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف
لندن میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین کے درمیان مذاکرات میں ناکامی کے بعد نواز شریف نے صحافیوں کو بتایا کہ اُنہوں نے معزول ججوں کی بلا مشروط بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کی لیکن اِس معاملے پر پیپلز پارٹی کے ساتھ اختلافات دور نہ ہو سکے، جو قابلِ افسوس ہے۔

 

اُنہوں نے بتایا کہ: ’معاملہ کسی نتیجے پر نہیں پہنچ رہا، اور ہم  ججوں کی با عزت واپسی چاہتے ہیں۔‘

 

نواز شریف نے اِس امر سے بھی انکار کیا کہ جنوبی ایشیا کے لیے نائب امریکی وزیرِ خارجہ رچرڈ باؤچر سے اُن کی ملاقات میں ججوں کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔اُن کے الفاظ میں:’امریکہ سے ہم اپنے قومی معاملوں پر کوئی فیصلہ نہیں لیتے۔ امریکہ سے ہمارے باہمی تعلقات پر بات چیت ہوئی ہے۔ اور اِس پر تو کوئی بات، میں نہیں سمجھتا، ضرورت ہے۔‘

 

نواز شریف نے بتایا کہ وہ 12مئی کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں پارلیمانی پارٹی اور مرکزی مجلسِ عاملہ کے مشترکہ اجلاس کے بعد وہ مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

 

اِسی طرح، اسلام آباد، دُبئی اور لندن کے بعد، ججوں کی بحالی کا معاملہ ایک بار پھر اسلام آباد منتقل ہو گیا ہے، جہاں پیر کے روز وکلا تنظیموں نے ملک بھر میں گذشتہ سال 12مئی کے سانحے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں احتجاجی جلسے جلوس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اِس موقعے پر وہ ججوں کی بحالی کے اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ بھی کریں گے۔

 

سینئر قانون داں،فخر الدین جی ابراہیم نے اِس حوالے سے بتایا:’ہم آئین کی بالادستی کی بات کررہے ہیں۔ ہم کسی فرد کی بات نہیں کر رہے۔ ہم اصول کی بات کررہے ہیں۔ میرا عقیدہ ہے کہ آج بھی 12نہیں تو 15نہیں تو 16 مگر یہ جج ضرور واپس آئیں گے۔‘

 

حکمراں اتحاد میں شامل دو بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان اِس معاملےپر بات چیت  میں ناکامی اور وکلا تنظیموں کی طرف سے ججوں کی ہر صورت بحالی کے مطالبے کے بعد بظاہر ایسا لگتا ہے کہ گذشتہ سال نو مارچ کو چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی معزولی کے بعد جو طوفان اُٹھا تھا وہ تھمتا دکھائی نہیں دیتا۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
صدر بش کی اولمپک مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں شر کت سے مایوسی ہوئی ہے: انسانی حقوق کی تنظیمیں
ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی69روپے90پیسے کی  کم ترین سطح پر
صومالیہ میں 71 اسلام پسند جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
جنوبی کوریا غریب ممالک کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے: بن کی مون
چین اولمپکس میں سیکیورٹی کے لیے بغیر پائلٹ کے جہاز استعمال کرے گا
عراق میں مختلف کارروائیوں میں دو عسکریت پسند ہلاک
چین اور تائیوان نے تاریخی براہِ راست پروازیں شروع کر دیں
اُڑیسا میں جگن ناتھ یاترا: بھگدڑ میں سات سے زائد افراد ہلاک، 20زخمی
سلووانیا میں کشتی کے حادثے میں پارلیمنٹ کے رکن سمیت آٹھ افراد ڈوب گئے
اہم امریکی شخصیات کی پاسپورٹ فائلوں کی باربار جان پڑتال کا انکشاف
امریکہ کے ساتھ نیوکلیر سمجھوتے پر عمل درآمد کے لیے بھارت کی تگ و دو
بھارتی زیرِ انتظام کشمیر عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپیں، جموں حالت بدستور کشیدہ
امریکی فضائی حملے میں 22شہری ہلاک ہوئے: افغان عہدے دار
امریکہ میں اپنا 332واں یوم آزادی منا رہا ہے
حزب اختلاف کو مذاکرات کے لیے  مجھے صدر تسلیم کرنا ہوگا: موگابے
ایران نے ترغیبات کے پیکیج کے بارے میں اپنے موقف سے یورپی یونین کو باضاطہ آگاہ کر دیا
کوئٹہ :بم دھماکے کے نتیجے میں 1 بچی ہلاک جبکہ13 افراد زخمی
چار جولائی: امریکہ کا یوم آزادی  Video clip available
خون کا عطیہ دینا انسانیت کی ایک بڑی خدمت ہے  Video clip available
واشنگٹن میں سالانہ پاک وہند مشاعرہ  Video clip available
چاڈ کے ڈکٹیٹر کے مظالم پر ہیومن رائٹس واچ کی فلم  Video clip available
جوہری پروگرام کے خاتمے کے بعد شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہوجائےگا  Video clip available