Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

دہشت گردی کی تمام تر شکلیں قابلِ مذمت ہیں: نئی دہلی میں دہشت گردی مخالف اجلاس میں مقررین کا اظہارِ خیال


May 11, 2008

بھارت کی متعدد مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات، سیاستدانوں، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور صحافیوں نے دہشت گردی کی تمام تر شکلوں کی مذمت کی ہے اور تشدد کو اسلام سے جوڑنے کو ایک سازش قرار دیا ہے۔

 

اُنہوں نے جامع مسجد دہلی کے سامنے واقع وسیع و عریض اردو پارک میں منعقدہ دہشت گردی مخالف کُل ہند اجلاس میں تقاریر کر تے ہوئے کہا کہ دہشت گردی صرف وہ نہیں ہے جو عام طور پر نظر آتی ہے بلکہ کسی واقعے کی آڑ میں بے قصوروں کو پکڑ کر ظلم ڈھانا بھی دہشت گردی ہے۔

 

اُنہوں نے جہاں دہشت پسند تنظیموں کے خلاف کارروائی پر زور دیا وہیں ریاستی دہشت گردی کے  قصوروار پولیس والوں کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ۔

 

بعض مقررین نے ہندو تنظیموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی دہشت گردی میں ملوث ہیں مگر اُن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔

 

مقررین نے عالمی دہشت گردی کے لیے مغربی طاقتوں کو ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ سازش کے تحت تشدد کے واقعات کو اسلام سے جوڑا جا رہا ہے۔

 

اِس عوامی اجلاس کا اہتمام تنظیم  دارالعلوم دیوبند، مدارسِ اسلامیہ، اور مساجد نے کیا تھا اور اِس میں جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی، مولانا سلمان ندوی، جگت گُروشنکر اچاریہ اور انسانی حقوق کے علمبردار متعدد شخصیات نے شرکت کی۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
صدر بش کی اولمپک مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں شر کت سے مایوسی ہوئی ہے: انسانی حقوق کی تنظیمیں
ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی69روپے90پیسے کی  کم ترین سطح پر
صومالیہ میں 71 اسلام پسند جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
جنوبی کوریا غریب ممالک کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے: بن کی مون
چین اولمپکس میں سیکیورٹی کے لیے بغیر پائلٹ کے جہاز استعمال کرے گا
عراق میں مختلف کارروائیوں میں دو عسکریت پسند ہلاک
چین اور تائیوان نے تاریخی براہِ راست پروازیں شروع کر دیں
اُڑیسا میں جگن ناتھ یاترا: بھگدڑ میں سات سے زائد افراد ہلاک، 20زخمی
سلووانیا میں کشتی کے حادثے میں پارلیمنٹ کے رکن سمیت آٹھ افراد ڈوب گئے
اہم امریکی شخصیات کی پاسپورٹ فائلوں کی باربار جان پڑتال کا انکشاف
امریکہ کے ساتھ نیوکلیر سمجھوتے پر عمل درآمد کے لیے بھارت کی تگ و دو
بھارتی زیرِ انتظام کشمیر عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپیں، جموں حالت بدستور کشیدہ
امریکی فضائی حملے میں 22شہری ہلاک ہوئے: افغان عہدے دار
امریکہ میں اپنا 332واں یوم آزادی منا رہا ہے
حزب اختلاف کو مذاکرات کے لیے  مجھے صدر تسلیم کرنا ہوگا: موگابے
ایران نے ترغیبات کے پیکیج کے بارے میں اپنے موقف سے یورپی یونین کو باضاطہ آگاہ کر دیا
کوئٹہ :بم دھماکے کے نتیجے میں 1 بچی ہلاک جبکہ13 افراد زخمی
چار جولائی: امریکہ کا یوم آزادی  Video clip available
خون کا عطیہ دینا انسانیت کی ایک بڑی خدمت ہے  Video clip available
واشنگٹن میں سالانہ پاک وہند مشاعرہ  Video clip available
چاڈ کے ڈکٹیٹر کے مظالم پر ہیومن رائٹس واچ کی فلم  Video clip available
جوہری پروگرام کے خاتمے کے بعد شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہوجائےگا  Video clip available