Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

ڈیڈ لائن بھی گذرنے والی ہے: حکمراں اتحاد کے درمیان ججوں کی بحالی پر اختلافِ رائے برقرار


May 11, 2008

معزول عدلیہ کی بحالی کے لیے طے کردہ 12مئی کی ڈیڈلائن قریب تر ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان ججوں کی بحالی کے طریقہٴکار پر اختلافِ رائے اب بھی برقرار ہے۔

 

اِس معاملے پر پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے درمیان لندن میں جمعے اور ہفتے کے روز مذاکرات ہوئے، جِن میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

 

اُدھر، آصف علی زرداری نے ایک غیر ملکی ٹیلی ویژن چینل کو تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان ججوں کی بحالی کے معاملے پر کوئی اصولی اختلاف نہیں ہے۔ تاہم، اختلافِ رائے اِس بات پر ہے کہ بحالی کے لیے کون سا طریقہٴ کار اپنایا جائے۔

 

آصف زرداری نے کہا کہ جو مسلم لیگ ن چاہتی ہے وہ وزارتِ قانون کے مطابق کسی حد تک غیر قانونی ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ کسی ایک غیر قانونی اقدام کو صحیح کرنے کے لیے دوسرا غیر قانونی اقدام نہیں لیا جا سکتا۔

 

مسلم لیگ ن کے ترجمان صدیق الفاروق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر معزول عدلیہ 12مئی کی ڈیڈ لائن تک بحال نہ ہوئی تو اُن کی جماعت وزارتیں چھوڑنے یا حکومتی اتحاد سے الگ ہوکر اپوزیشن میں بیٹھنے پر غور کرے گی۔

 

دریں اثنا، بعض مقامی ٹیلی ویژن چینلوں نے اطلاع دی ہے کہ امریکی نائب وزیرِ خارجہ رچرڈ باؤچر نے لندن میں نواز شریف، شہباز شریف اور آصف علی زرداری سے ملاقاتیں کی ہیں، جِن میں عدلیہ کی بحالی کے معاملے پر اختلافات دور کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
صدر بش کی اولمپک مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں شر کت سے مایوسی ہوئی ہے: انسانی حقوق کی تنظیمیں
ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی69روپے90پیسے کی  کم ترین سطح پر
صومالیہ میں 71 اسلام پسند جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
جنوبی کوریا غریب ممالک کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے: بن کی مون
چین اولمپکس میں سیکیورٹی کے لیے بغیر پائلٹ کے جہاز استعمال کرے گا
عراق میں مختلف کارروائیوں میں دو عسکریت پسند ہلاک
چین اور تائیوان نے تاریخی براہِ راست پروازیں شروع کر دیں
اُڑیسا میں جگن ناتھ یاترا: بھگدڑ میں سات سے زائد افراد ہلاک، 20زخمی
سلووانیا میں کشتی کے حادثے میں پارلیمنٹ کے رکن سمیت آٹھ افراد ڈوب گئے
اہم امریکی شخصیات کی پاسپورٹ فائلوں کی باربار جان پڑتال کا انکشاف
امریکہ کے ساتھ نیوکلیر سمجھوتے پر عمل درآمد کے لیے بھارت کی تگ و دو
بھارتی زیرِ انتظام کشمیر عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپیں، جموں حالت بدستور کشیدہ
امریکی فضائی حملے میں 22شہری ہلاک ہوئے: افغان عہدے دار
امریکہ میں اپنا 332واں یوم آزادی منا رہا ہے
حزب اختلاف کو مذاکرات کے لیے  مجھے صدر تسلیم کرنا ہوگا: موگابے
ایران نے ترغیبات کے پیکیج کے بارے میں اپنے موقف سے یورپی یونین کو باضاطہ آگاہ کر دیا
کوئٹہ :بم دھماکے کے نتیجے میں 1 بچی ہلاک جبکہ13 افراد زخمی
چار جولائی: امریکہ کا یوم آزادی  Video clip available
خون کا عطیہ دینا انسانیت کی ایک بڑی خدمت ہے  Video clip available
واشنگٹن میں سالانہ پاک وہند مشاعرہ  Video clip available
چاڈ کے ڈکٹیٹر کے مظالم پر ہیومن رائٹس واچ کی فلم  Video clip available
جوہری پروگرام کے خاتمے کے بعد شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہوجائےگا  Video clip available