چین کے عہدے داروں نے کہا کہ گذشتہ ہفتے کے زلزلے کے براہ راست نقصانات صرف صوبے سی چوان میں 10 ارب ڈالر تک کے ہوسکتے ہیں۔
چین کی صنعت اور اطلاعات کی وزارت نے پیر کے روز کہا کہ سی چوان میں زلزلے سے 14 ہزار سے زیادہ کمپنیاں متاثرہوئی ہیں اور چین نے ان کے مالی نقصانات کا اندازہ نواعشاریہ چھ ارب ڈالر تک لگایا ہے۔
غیر جانب دار ذرائع کے مطابق چین میں زلزلے کے مجموعی مالی نقصانات 20 ارب ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔
چینی عہدے داروں نے کہا ہے کہ چین میں زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے سی چوان میں 30 ہزار ہیکٹر رقبے پر گندم اور سبزیوں کی فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں۔ حکومت خوراک کی قیمتوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے لیکن اسے زلزلے سے ملک گیر سطح پر خوراک کی قیمتں متاثر ہونے کا خدشہ نہیں ہے۔
سی چوان صوبہ چین کی چھ فی صد گندم پیدا کرتا ہے اور چاول ،گندم ، مکئی اور دوسری فصلوں کے لیے ایک اہم علاقہ ہے۔