 |
|
مارگن چوُانگی رائے |
زمبابوے کی حزب اختلاف کی سب سے اہم جماعت نے حکومت کی فوجی انٹیلی جنس پر صدارتی امیدار مورگن چوُانگی رائے پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا ہے۔
مووومنٹ فار ڈیموکریٹک چینج کے سیکرٹری جنرل ٹینڈائی بی ٹی نے پیر کےروز نیروبی، کینیا میں ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ فوج مسٹر چوُانگی رائے کے خلاف 14 نشانہ بازوں کو استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس مبینہ منصوبے کی وجہ سے چوُانگی رائے نےبیرون ملک سے اپنی وطن واپسی میں تاخیر کی ہے۔
بی ٹی نے کہا کہ ایم ڈی سی کے پاس فوجی انٹیلی جنس کے ملوث ہونے کے بارے میں ٹھوس شہادت موجود ہے تاہم انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ وہ زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے، میڈیا کے سامنے حقائق پر مبنی کوئی دستاویز پیش نہیں کی۔
زمبابوے کی حکومت نے کہا ہے کہ ایسے الزامات بے بنیاد ہیں اور یہ چوُانگی رائے گھٹیا قسم کے سیاسی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔