Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

بنگلہ دیش میں انسداد  دہشت گردی کے نئے قوانین کی منظوری

May 19, 2008

بنگلہ دیش کی فوجی حمایت یافتہ عبوری حکومت نے انسداد دہشت گردی کے نئے سخت قوانین کی منظوری دے دی ہے جن کے تحت دہشت گرد سرگرمیوں کی بنا پر زیادہ سے زیادہ موت تک کی سزا دی جاسکتی ہے۔

پیر کے روز عہدے داروں نے کہا کہ مشیروں کی کونسل نے اتوار کے روز نئے قوانین کی منظوری دی۔

قانون سازوں نے دہشت گردی کو ایک ایسی کارروائی قرار دیا جس سے بنگلہ دیش کے اقتدار اعلیٰ ، وحدت اور استحکام کو خطرہ لاحق ہوسکے یا جس سے بڑے پیمانے پر افراتفری پھیلے۔ یرغمال بنانا ، موت کی دھمکیوں ،زدو کوب کرنے اور قتل کو دہشت گردی کی کارروائیاں سمجھا جاسکتا ہے۔

نئے قانون کے تحت جو کوئی بھی دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ، اسے 3 سے20 سال تک کی قید یا سزائے موت دی جاسکتی ہے۔

بنگلہ دیش نے نئے قوانین کا مسودہ حالیہ برسوں میں دہشت گرد حملوں کے ایک سلسلے کی زد میں آنے کے بعد تیار کرنا شروع کیا تھا۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
صدر بش کی اولمپک مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں شر کت سے مایوسی ہوئی ہے: انسانی حقوق کی تنظیمیں
ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی69روپے90پیسے کی  کم ترین سطح پر
صومالیہ میں 71 اسلام پسند جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
جنوبی کوریا غریب ممالک کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے: بن کی مون
چین اولمپکس میں سیکیورٹی کے لیے بغیر پائلٹ کے جہاز استعمال کرے گا
عراق میں مختلف کارروائیوں میں دو عسکریت پسند ہلاک
چین اور تائیوان نے تاریخی براہِ راست پروازیں شروع کر دیں
اُڑیسا میں جگن ناتھ یاترا: بھگدڑ میں سات سے زائد افراد ہلاک، 20زخمی
سلووانیا میں کشتی کے حادثے میں پارلیمنٹ کے رکن سمیت آٹھ افراد ڈوب گئے
اہم امریکی شخصیات کی پاسپورٹ فائلوں کی باربار جان پڑتال کا انکشاف
امریکہ کے ساتھ نیوکلیر سمجھوتے پر عمل درآمد کے لیے بھارت کی تگ و دو
بھارتی زیرِ انتظام کشمیر عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپیں، جموں حالت بدستور کشیدہ
امریکی فضائی حملے میں 22شہری ہلاک ہوئے: افغان عہدے دار
امریکہ میں اپنا 332واں یوم آزادی منا رہا ہے
حزب اختلاف کو مذاکرات کے لیے  مجھے صدر تسلیم کرنا ہوگا: موگابے
ایران نے ترغیبات کے پیکیج کے بارے میں اپنے موقف سے یورپی یونین کو باضاطہ آگاہ کر دیا
کوئٹہ :بم دھماکے کے نتیجے میں 1 بچی ہلاک جبکہ13 افراد زخمی
چار جولائی: امریکہ کا یوم آزادی  Video clip available
خون کا عطیہ دینا انسانیت کی ایک بڑی خدمت ہے  Video clip available
واشنگٹن میں سالانہ پاک وہند مشاعرہ  Video clip available
چاڈ کے ڈکٹیٹر کے مظالم پر ہیومن رائٹس واچ کی فلم  Video clip available
جوہری پروگرام کے خاتمے کے بعد شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہوجائےگا  Video clip available