 |
| پورے چین میں آج تین منٹ کی خاموشی سے قومی سوگ کا آغاز کیا گیا |
چین میں آج پیر کے روز قومی پرچم سر نگوں رہے اور عوامی تفریحی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔گذشتہ پیر کے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے ہزار ہا افراد کے سوگ کے لئے آج سے چین بھر میں تین روزہ قومی سوگ منایا جارہا ہے۔
سارے ملک میں ہوائی حملے کے سائرن اور کاروں، ٹرینوں اور بحری جہازوں کے ہارن ایک ساتھ مقامی وقت کے مطابق دو بج کر 28 منٹ پر بج اٹھے کیونکہ یہی وہ وقت تھا جب سات اعشاریہ نو شدت کے زلزلے نے سی چوان صوبے کو اپنی لپیٹ میں لیا اور چونتیس ہزار افراد کو ہلاک کردیا۔ عہدیداروں کا خیال ہے کہ یہ تعداد پچاس ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے۔
۔
آج تین منٹ کی خاموشی سوگ کے تین دنوں کا حصہ ہے جو زلزلے سے متاثرین کے لئے اختیار کیا جا رہا ہے اور اسکے دوران چین نے اولمپک مشعل ریلی کا سفر بھی موخر کر دیا گیا ہے۔
عوامی تفریحی سرگرمیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ویب سایٹوں کے تفریحی پروگرام بند کر دئے گئے ہیں۔
ادھر زِن ہُوا خبر رساں ادارے نے اطلاع دی ہے کہ متاثرہ علاقے میں 200 سے زاید امدادی کارکن مٹی کے تودوں تلے دب گئے ہیں۔اس خبر کی تفصیلات ابھی موصول نہیں ہوئیں۔
چین ںے آج اعلان کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی طبّی امدادی ٹیمیں قبول کرنے کے لیے تیار ہے، اس کے علاوہ اسے ٹینٹ بھی درکار ہیں۔