طالبان شدت پسندوں نے مردان خودکُش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی
شمیم شاہد پشاور May 19, 2008
طالبان تحریک کے ترجمان مولوی عمر نے پیر کے روز ذرائعِ ابلاغ کو بتایا ہے اتوار کو ہونے والامردان خودکُش بم دھماکہ درہٴ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے کیا ہے۔
اُنہوں نے یہ بات کسی نامعلوم مقام سے ٹیلی فون کے ذریعے بتائی۔
اُن کا کہنا تھا کہ اِس خودکُش حملے کو باجوڑ ایجنسی کے سرحدی علاقے ڈمہ ڈولہ پر مبینہ امریکی میزائل حملے اور درہٴ آدم خیل میں فوجی کارروائی کا ردِ عمل تھا۔
مولوی عمر نے کہا کہ اِس حملے کے باوجود حکومت اور طالبان کے درمیان امن کے قیام کے لیے مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔
تاہم انہوں ںے کہا ھے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ درّہ آدم خیل میں فوجی مداخلت بںد کر دے، ورنہ ان کے بقول مذاکرات کا عمل متاثر ھو سکتا ہے۔
مولوی عمر نے یہ بھی بتایا کہ مذاکرات کے دوران حکومت کی جانب سے لچک کا مظاہرہ کرنے پر طالبان نے اغوا ہونے والے سفیر طارق عزیزالدین کو رہا کر دیا ہے۔
خیال رہے کھ اتوار کی شام مردان میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 13افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو چکے ہیں۔