پولیس حکام نے بتایا ہے کہ آج منگل کی صبح کوہاٹ شہر کے وسط میں ایک خود کش سائیکل سوار حملہ آور نے خود کو گذرنے والے فوجی قافلے سے ٹکرا دیا ، جس کے نتیجے میں خود کش حملہ آور ہلاک اور سیکورٹی کے 8 اہل کار زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ فقجی قافلہ بنّوں شہر سے کرُّم ایجنسی کی طرف جا رہا تھا۔
قبائلی پٹّی درّہ آدم خیل نے اس حملے کی ذمّہ داری قبول کر لی ہے۔
 |
| مردان میں ہونے والے خود کش حملے کے بعد تباہ شدہ عمارت |
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ مبینہ طالبان کے اسی گروپ نے گذشتہ تین دنوں کے دوران ہونے والے دو خود کش حملوں کی ذمّہ داری بھی قبول کی ہے۔ مردان اور کوہاٹ میں ہونے والے حملوں میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔
دوسری طرف قیامِ امن کے سلسلے میں جاری امن کوششوں کے سلسلے میں جنوبی وزیرستان کے مسعود قبیلے کے رہنماؤں نے صوبہ سرحد کے گورنر اور وزیر اعظم کے مشیرِ داخلہ رحمٰن ملک سے ملاقات کی ہے۔
صوبہ سرحد کے گورنر نے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات چیت ہم ہر ایجنسی میں جاری رکھیں گے۔