Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

کانز کے اکسٹھویں فلمی میلے بھارت بڑھ چڑھ کر حصّہ لے رہا ہے

May 20, 2008

Don McKellar, Gael Garcia Bernal, Yoshino Kimura, Julianne Moore, Alice Braga, Danny Glover, Cica Meirelles, Fernando Meirelles and  Yusuke Iseya at the premiere of the film 'Blindness' in Cannes, 14 May 2008
کینز فلمی میلے کے افتتاح کے دن لیا گیا ایک گروپ فوٹو
فرانس
کےمشہور عالمی فلمی میلہ کانز کا آغاز اِس ماہ کی 14 تاریخ سے

ہوچکا ہے۔ اس سال کانز فلمی میلے کی61 ویں سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے بین الاقوامی فلمی ستاروں کے ساتھ بالی وڈ کے ستارے بھی آب وتاب کے ساتھ چمک رہے ہیں۔

 ایشوریہ رائے، شلپا شیٹی ، امیتابھ بچن ،ابھیشیک بچن ، پریٹی زینٹا ، انل کپور ، ر یتو پرنو گھوش، کرن جوہر، وشال بھردواج کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری کے تقریبا 20 فلمساز میلے کے دوران منعقد کی گئی ’ انڈین سنیماکانفرنس ’میں شرکت کررہے ھیں۔
کانز فلمی میلے کے پام ڈی اورایوارڈ کے لیے 22 فلموں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔12دنوں تک جاری رہنے والے  فلمی میلے کے دوران بھارت کی سات فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔
معروف بھارتی فلمساز کیتن مہتا نےاپن ی نئی فلم ’رنگ رسیا ’کے کچھ

مناظر کانز فلمی میلے میں نمائش کے لیے پیش کیے۔ فلم ’رنگ رسیا ’ کی کہانی بھارت کے نامور مصور ’راجا روی ورما’کی زندگی سے متاثر ہوکر لکھی گئی ہے۔اس فلم کو انگریزی میں ’کلرس آف پیشن ’کے نام سے جون کے آخری ہفتے میں پورے بھارت میں ریلیز کیا جائےگا۔

منا بھائی کے کردار کو فلمی پردے پر زندگی دینے والےراج کمار ہیرانی کی سپرہٹ فلم’لگے رہو منا بھائی‘ اور فلمساز منی رتنم کی فلم’گرو‘ کو بھی نمائش کے لیےکانز بھیجا گیاہے۔ ’جودھا اکبر‘ ، ’گول‘ اور ’میٹرو‘ یو ٹی وی فلم کمپنی نےاپنی اِن تین فلموں کو کانز فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے بھیجا ہے۔ اسں کے ساتھ ریتو پرنو گھوش کی فلم ’ دی لاسٹ لیئر‘ اور بنگالی فلم’دوسر‘ بھی نمائش کے لیے پیش کی جائےگی۔
انڈیانا جونز سیریز کی فلم ’ انڈیانا جونز اینڈ کنگڈم آف کرسٹ سکل‘ کاپریمیئر اس میلے کے دوران کیا گیا ۔
اس سال کانزفلمی میلے کی جیوری کی فہرست میں مشہور بھارتی فلم نقاد اور صحافی انوپما چوپڑا کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

 

گذرے زمانے کے صدا بہار ہیرو دیوانند کی لاجواب فلم ’گائیڈ  کو کانز کے کلاسیک فلموں کے زمرے میں نمائش کے لیے پیش کیا جائیگا۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
صدر بش کی اولمپک مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں شر کت سے مایوسی ہوئی ہے: انسانی حقوق کی تنظیمیں
ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی69روپے90پیسے کی  کم ترین سطح پر
صومالیہ میں 71 اسلام پسند جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
جنوبی کوریا غریب ممالک کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے: بن کی مون
چین اولمپکس میں سیکیورٹی کے لیے بغیر پائلٹ کے جہاز استعمال کرے گا
عراق میں مختلف کارروائیوں میں دو عسکریت پسند ہلاک
چین اور تائیوان نے تاریخی براہِ راست پروازیں شروع کر دیں
اُڑیسا میں جگن ناتھ یاترا: بھگدڑ میں سات سے زائد افراد ہلاک، 20زخمی
سلووانیا میں کشتی کے حادثے میں پارلیمنٹ کے رکن سمیت آٹھ افراد ڈوب گئے
اہم امریکی شخصیات کی پاسپورٹ فائلوں کی باربار جان پڑتال کا انکشاف
امریکہ کے ساتھ نیوکلیر سمجھوتے پر عمل درآمد کے لیے بھارت کی تگ و دو
بھارتی زیرِ انتظام کشمیر عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپیں، جموں حالت بدستور کشیدہ
امریکی فضائی حملے میں 22شہری ہلاک ہوئے: افغان عہدے دار
امریکہ میں اپنا 332واں یوم آزادی منا رہا ہے
حزب اختلاف کو مذاکرات کے لیے  مجھے صدر تسلیم کرنا ہوگا: موگابے
ایران نے ترغیبات کے پیکیج کے بارے میں اپنے موقف سے یورپی یونین کو باضاطہ آگاہ کر دیا
کوئٹہ :بم دھماکے کے نتیجے میں 1 بچی ہلاک جبکہ13 افراد زخمی
چار جولائی: امریکہ کا یوم آزادی  Video clip available
خون کا عطیہ دینا انسانیت کی ایک بڑی خدمت ہے  Video clip available
واشنگٹن میں سالانہ پاک وہند مشاعرہ  Video clip available
چاڈ کے ڈکٹیٹر کے مظالم پر ہیومن رائٹس واچ کی فلم  Video clip available
جوہری پروگرام کے خاتمے کے بعد شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہوجائےگا  Video clip available