1970 میں بہت سے امریکی اسکولوں میں میگنٹ کے نام سے ایک خصوصی پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ اس پروگرام کے تحت اسٹوڈنٹس ایسے سینٹرز میں داخلہ لے سکتے ہیں جہاں انہیں حساب، سائنس ، غیر ملکی زبانیں ، پرفارمنگ آرٹس سے متعلق علوم سیکھائے جاتے ہیں۔
70 کی دہائی میں یہ پروگرام شروع کرنے کامقصد یہ تھا کہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے نوعمر اسٹوڈنٹس کی صلاحیتوں کو ابھارنا اور انہیں ایک دوسرے کے قریب لانا تھا۔ امریکی ریاست میری لینڈ کے ایک اسکول البرٹ آئن سٹائن میں اس پروگرام کی ایک طالبہ نائما مریلا کےفن پاروں کی نمائش ہوئی۔ اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اس نے کہا ۔
میں ایک آرٹسٹ کے طور پر پروان چڑھی ہوں اور اب جو اعزاز مجھے ملا ہے، میں اس کی مستحق ہوں۔
اسکول کی آرٹ ٹیچر جین والش کا کہنا ہے کہ انہیں آرٹ کی خصوصی تعلیم دی گئی ہے۔ آپ انہیں زندگی کی، لوگوں کی، چیزوں کی، ماحول اور فضاء کی تصویریں بناتے ہوئے دیکھیں گے۔ وہ یہاں رنگوں کے استعمال کے بارے میں سیکھتے ہیں، آرٹ کی تاریخ پڑھتے ہیں، آرٹ کے نظریات سیکھتے ہیں۔
اس سال البرٹ آئن سٹائن اسکول کے اس پروگرام کے اسٹوڈنٹس نے مقامی، ریاست اور قومی سطح کے ایوارڈ ز جیتے ہیں۔