Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

ایک حادثے نے نامور امریکی موسیقار کی زندگی کا رخ بدل دیا


June 2, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Martin Berkofsky

مارٹن برکافسکی

مارٹن برکاسکی عالمی شہرت کے حامل پیانو نواز ہیں۔ انہوں نے یہ مقام حاصل کرنے کے لیے ان تھک محنت کی ہے۔ ان کی عمر 89 سال ہے اور اپنی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ اپنا مستقبل بنانے کے لیے میں نے بہت جدو جہد کی ہے۔ مجھے یہ کہنا چاہیے کہ کوئی شخص اور کوئی جگہ ایسی نہیں تھی جہاں میں نہیں گیا۔ یعنی کوئی کنسرٹ منیجر، کوئی ریکارڈنگ پروڈیوسر میں ہر ایک کے پاس گیا۔

انہوں نے 8 سال کی عمر سے کنسرٹ شروع کردیے تھے اور جب وہ 20 سال کے ہوئے تو ان کی شہرت سرحدوں سے باہر نکل کر دنیا بھر میں پھیل چکی تھی مگر پھر 1982 میں ان کے زندگی میں ایک اہم موڑ آگیا۔ ابھی وہ چالیس برس کے نہیں ہوئے تھے کہ موٹر سائیکل کے ایک حادثے کا شکار ہوگئے۔ ان کی کمر میں چوٹ آئی اور دائیاں ہاتھ آٹھ جگہوں سے ٹوٹ گیا۔ ڈاکٹروں نےاسے بتایا کہ وہ اب کبھی اپنے فن کا مظاہرہ نہیں کرسکےگا۔

برکاسکی کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے بعدمیں چار ماہ تک سیدھا لیٹا رہا۔اور مجھے سوچنےکا ایک بہترین موقع ملا۔ 1982 میں کرسمس کے موقع پر جب میں اسپتال میں تھا تومیرے ذہن میں اچانک ایک خیال آیا۔ میں نے فیصلہ کیا کہ اب میرے کنسرٹ، میری ریکارڈنگ ، میری ساری سرگرمیاں اور جو کچھ مزید میرے لیے ممکن ہوا، میں انسانیت کی خدمت کروں گا اور اس روز سے میں یہی کررہا ہوں۔

اب انہیں انسانیت کی بھلائی کے پیانونواز کے طورپر جانا جاتا ہے۔ اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے انہوں نے پیانو کی تعلیم دینی شروع کی اور دنیا بھر میں پیانو کی کلاسیں لیں۔ موٹر سائیکل کے حادثے کے 18 سال بعد 2000 میں ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ وہ کنسر میں مبتلا ہوچکا ہے اور اس کی منزل موت ہے۔

مگر برکانسکی نے ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے اوکلاہاما کے ایک کینسر اسپتال میں اس موذی مرض کو شکست دے دی۔ 2003 میں انہوں نے دوبارہ زندگی ملنے اور اپنی60 ویں سالگرہ کا جشن منایا۔ اور وہ اس طرح کہ انہوں نے اوکلاہاما کے کینسر اسپتال سے اس کے دوسرے مرکز شکاگو تک 14 سو کلومیٹرکا سفر پیدل طے کیا۔ اس سفر میں انہیں چار مہینے لگے۔ اپنے اس سفر کے دوران انہوں نے جگہ جگہ کنسرٹ کیے اور کینسر کی تحقیق کے لیے 80 ہزار ڈالرسے زیادہ اکٹھے کیے۔ تب سے برکا سکی اپنے فن سے انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔

 2004 میں روس کے شہر بیسلن میں اسکول کے بچوں کے قتل عام نے انہیں کنسرٹس کر کے قصبے کے لوگوں کی مدد پر ابھارا۔ اسی طرح انہوں نے روس کی ان کمیونیٹیز کی مدد کے لیے کنسرٹس کیے جو یتیم بچوں اور بے سہارا خاندانوں کے لیے کام کرتی ہیں۔

برکوف سکی کی توجہ اب اپنے ایک ساتھی ایلن کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے پر مرکوز ہے۔ان کے اس کمپوزر ساتھی کا 2000 میں 89 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔ برکا سکی کئی عشروں سے ان کی موسیقی پیش کررہے ہیں۔

اپنے دوست کو امر کرنے برکاسکی کا خواب آرمینیا کے شہر یروان میں ایلن ہوف نس انٹرنیشنل ریسرچ سنٹر کی شکل میں سامنے آیا ہے۔ اس سینٹر میں ایلن کی موسیقی اور ان کے نظریات پر کام ہورہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں موسیقی کے ذریعے لوگوں کو متحد کرنا ہوگا۔ ہم اس دنیا میں خوبصورتی کے ساتھ اور وابستگی کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
”ہاکی فیڈریشن کے سربراہ خود مستعفی ہوجائیں ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی“
صدر مشرف کا استعفیٰ جمہوریت کی فتخ ہے: حسین حقانی  Video clip available
پاکستان کے مسائل کا حل جمہوری کلچر کے فروغ میں ہے: ڈاکٹر فاروق حسنات  Video clip available
تیل کی اونچی قیمتوں نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو بطور خاص متاثر کیا ہے  Video clip available
مشرف سے ذاتی دشمنی نہیں، لیکن ان سے حساب لینے والا کوئی تو ہو: نواز شریف
صدر مشرف کے استعفےٰ  پر امریکی معاون وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر سے انٹرویو  Video clip available
ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکہ 23افراد ہلاک، باجوڑ میں جھڑپیں جاری
منفرد شاعرعرفان صدیقی پر کتاب کا اجرا
ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل سے باہر
میک کین میری حب الوطنی پر شک نہ کریں: براک اوباما
افغانستان میں طالبان کے ساتھ جنگ میں دس فرانسیسی فوجی ہلاک
الجیریا میں کار بم دھماکے میں 43 افراد ہلاک
جموں میں لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں گرفتاریاں پیش کیں
زمبابوے میں افراطِ زر کی شرح ایک کروڑ دس لاکھ فی صد سے بڑھ گئی
بیجنگ میں منگل کے روز 20 طلائی تمغے دیے گئے
جارجیا سے روسی فوجیوں کی واپسی کا آغاز
پاکستانی فوج کے سربراہ افغانستا ن میں
زیمبیا کے صدر لیوی مواناواسا انتقال کرگئے
صومالی حکومت اور حزبِ اختلاف کے درمیان معاہدہ
سیکیورٹی کے سخت انتظامات نے امریکہ کو گیارہ ستمبر کے بعد دہشت گردی سے محفوظ رکھا ہے  Video clip available
صدر مشرف مستعفی  Video clip available
مشرف کی رخصتی پاکستان کے لیے ایک اہم قدم ہے: امریکی تھینک ٹینک  Video clip available
پرویز مشرف کے استعفے پر امریکیوں کا ملا جلا ردعمل  Video clip available
برازیل دنیا میں سب سے زیادہ ایتھنول برآمد کرتا ہے  Video clip available
امریکی صدارتی انتخاب میں ووٹر متعدد ایشوز کو پیش نظر رکھیں گے  Video clip available