Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

پٹرول کی مہنگی کا توڑ، بیٹری سے چلنے والی گاڑیاں


June 3, 2008
اس رپوٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپوٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Hybrid Car

ہائی برڈ گاڑی

امریکہ میں جیسے جیسے تیل کی قمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، بیٹری کی مدد سے چلنے والی کاروں کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔ مارکیٹ کی طلب کو پورا کرنے کے لیے کاریں بنانے والی ایک کمپنی نے امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کی ایک کمپنی کے ساتھ ہائی برڈ گاڑیاں بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ہائی برڈ ٹیکنالوجیز کے ایک ماہر ران کیرون کا کہنا ہے کہ ہماری کاریں تیل سے چلنے والی کاروں سے بہت مختلف ہیں کیونکہ ان میں تیل بالکل ہی استعمال نہیں ہوتا۔ یہ بجلی سے چلتی ہیں۔ ان میں لیتھیم بیڑی اور ہائی برڈ ٹیکنالوجی سسٹم نصب کیا گیا ہے۔

اس کمپنی کی کار دیکھنے میں عام کاروں جیسی ہے۔ کار میں پٹرول کے انجن کی بجائےایک طاقت ور بجلی کی موٹر لگائی گئی ہے جسے ایک خاص بیٹری سے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔اس پلانٹ میں مختلف کمپنیوں کی گاڑیوں کے تیل سے چلنے والے انجن نکال کر بجلی کے ہائی برڈ انجن لگائے جاتے ہیں۔کیرون کا کہنا ہے کہ بجلی کی گاڑیاں چلانے کا لطف ہی کچھ اور ہے۔ آپ جب پہلی بار بجلی کی کار چلائیں گے تو آپ کو جس چیز کا سب سے پہلے پتہ چلے گا وہ ٹائروں کی آواز ہوگی۔ اس لیے کہ عام گاڑیوں میں یہ آواز کم ہی سنائی دیتی ہے۔ دوسرا پٹرول کی گاڑی کے ایگزاسٹ کی آواز بہت زیادہ ہوتی ہے جبکہ بجلی کی کار میں ایسا نہیں ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ اس گاڑی میں شور نہیں ہے۔ اس کا سفر آرام دہ ہے۔ ایک اور اہم چیز یہ ہے کہ بجلی کی موٹر میں بہت قوت ہوتی ہے۔

کیرون کا کہنا ہے ان کاروں سے صرف تیل کی ہی بچت نہیں ہوتی بلکہ ان کی دیکھ بھال بھی بہت کم خرچ ہے۔ کیونکہ اس میں وہ چیزیں کم ہیں جن کی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس میں سپارک پلگ نہیں ہے۔ آئل فلڑ اور ایئر فلٹر نہیں ہیں۔ چنانچہ اس کی دیکھ بھال کا خرچ پٹرول کی گاڑی سے بہت کم ہے۔

کیرون کا کہنا ہے کہ ہائی برڈ ٹیکنالوجی کی کاریں ماضی کی بجلی کی کاروں سے کہیں بہتر ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ماضی میں بجلی کی کاریں بیٹری کی وجہ سے ناکام رہیں۔گذشتہ دس برسوں میں بیڑیوں میں کافی ترقی ہوئی ہے۔اس وقت 600 پونڈ وزنی بیٹری سے اتنا ہی فاصلہ طے کرلیتے ہیں جتنا ماضی میں 2400 پونڈ وزنی بیٹری سے ہوتا تھا۔

کیرون کا کہنا ہے کہ لیتھیم کی بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں میں اتنی ہی طاقت ہوتی ہے جتنی کہ پٹرول سے چلنے والی گاڑیوں میں۔ مثال کے طورپر لیتھیم کی دس خانوں والی بیٹری سے آپ تقریباً سات سیکنڈ میں ایک سو کلومیٹر کی رفتار پر پہنچ جاتے ہیں۔ یہ چھ سلینڈر والے پٹرول انجن کے مساوی قوت ہے۔ آپ چھ گھنٹے بیٹری چارج کرکے 200 کلومیٹر گاڑی چلاسکتے ہیں۔

بجلی سے چلنے والی یہ گاڑیاں مہنگی ہیں۔ مگر ہائی برڈ ٹیکنالوجیز کی مارکیٹنگ اینڈ پبلک ریلشنز منیجر لنڈا ہل کا کہنا ہے کہ اگر دس سال کے اخراجات کو سامنے رکھا جائے تو ہائی برڈ سستی پڑتی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ہم امریکہ کے لیےلیتھیم سے چلنے والی گاڑیاں بنا رہے ہیں۔امریکہ کا مستقبل بجلی کی کاریں، بجلی سے کام کرنے والی چیزیں اور بجلی کے ذریعے توانائی کا حصول ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
”ہاکی فیڈریشن کے سربراہ خود مستعفی ہوجائیں ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی“
صدر مشرف کا استعفیٰ جمہوریت کی فتخ ہے: حسین حقانی  Video clip available
پاکستان کے مسائل کا حل جمہوری کلچر کے فروغ میں ہے: ڈاکٹر فاروق حسنات  Video clip available
تیل کی اونچی قیمتوں نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو بطور خاص متاثر کیا ہے  Video clip available
مشرف سے ذاتی دشمنی نہیں، لیکن ان سے حساب لینے والا کوئی تو ہو: نواز شریف
صدر مشرف کے استعفےٰ  پر امریکی معاون وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر سے انٹرویو  Video clip available
ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکہ 23افراد ہلاک، باجوڑ میں جھڑپیں جاری
منفرد شاعرعرفان صدیقی پر کتاب کا اجرا
ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل سے باہر
میک کین میری حب الوطنی پر شک نہ کریں: براک اوباما
افغانستان میں طالبان کے ساتھ جنگ میں دس فرانسیسی فوجی ہلاک
الجیریا میں کار بم دھماکے میں 43 افراد ہلاک
جموں میں لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں گرفتاریاں پیش کیں
زمبابوے میں افراطِ زر کی شرح ایک کروڑ دس لاکھ فی صد سے بڑھ گئی
بیجنگ میں منگل کے روز 20 طلائی تمغے دیے گئے
جارجیا سے روسی فوجیوں کی واپسی کا آغاز
پاکستانی فوج کے سربراہ افغانستا ن میں
زیمبیا کے صدر لیوی مواناواسا انتقال کرگئے
صومالی حکومت اور حزبِ اختلاف کے درمیان معاہدہ
سیکیورٹی کے سخت انتظامات نے امریکہ کو گیارہ ستمبر کے بعد دہشت گردی سے محفوظ رکھا ہے  Video clip available
صدر مشرف مستعفی  Video clip available
مشرف کی رخصتی پاکستان کے لیے ایک اہم قدم ہے: امریکی تھینک ٹینک  Video clip available
پرویز مشرف کے استعفے پر امریکیوں کا ملا جلا ردعمل  Video clip available
برازیل دنیا میں سب سے زیادہ ایتھنول برآمد کرتا ہے  Video clip available
امریکی صدارتی انتخاب میں ووٹر متعدد ایشوز کو پیش نظر رکھیں گے  Video clip available