Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

براک اوباما، امریکی تاریخ کے پہلے سیاہ فام صدر بن سکتے ہیں


June 5, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Michelle Obama smiles at her husband Democratic presidential candidate, Barack Obama, after his speech at a primary night rally, 3 June 2008, in St. Paul, Minnesota
  سینیٹر براک اوباما اور انکی اہلیہ میشل اوباما
سینیٹر براک اوباما 1961 میں ہوائی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا تعلق کینیا سے تھا اور والدہ امریکی ریاست کنساس کی رہنے والی تھیں۔

انہوں نے اپنے بچپن کا کچھ حصہ انڈونیشیا میں گذارا۔ انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی اور ہاروڈ لاء کالج سے تعلیم حاصل کی۔

ان کی بہن مایا سوٹورو کا کہناہے کہ اوباما زندگی کے جن تجربات سے گذرے ہیں اس کی بنا پر وہ امریکہ کے صدارتی انتخابات کے لیے ایک بہترین امیدوار ہیں۔

اوباما نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز الی نوائے کے سٹیٹ سینیٹر کی حیثیت سے شکاگو کے کم آمدنی والے مضافات میں خدمات سرانجام دینے سے کیا۔ اس تجربے نے ان کے سیاسی سفر پر گہرے اثرات مرتب کیے۔

 2004 میں براک اوباما سینٹ کے لیے منتخب ہوئے اور یہی وہ سال تھا جب انہوں نے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں تاریخی تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ میں آج یہاں کھڑا ہوں ، اس احساس کے ساتھ کہ میری کہانی دراصل امریکہ کی کہانی ہے۔ دنیا کے کسی اور خطے میں میری کہانی ممکن ہی نہیں تھی۔

ایک تجزیہ کار فرینک موکیویز کہتے ہیں کہ ان کے ارادےعظیم ہیں اور اگر کسی نے ان کی کتابیں پڑھی ہوں، خاص طورپر ان کی پہلی کتاب تواسے یہ معلوم ہوگا کہ وہ گہرے جذبات اور بلند سوچ رکھنے والے شخص ہیں۔ وہ نعروں کی سیاست نہیں کرتے۔ اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ کامیابی ان کے قدم چومے گی۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
بھکر خود کش حملے کی تحقیقات جاری

  مزید خبریں
امریکی معیشت دوسرے صدارتی مباحثے کا ایک اہم موضوع بن سکتی ہے  Video clip available
پاک امریکہ کشدیدگی کا فائدہ القاعدہ کو ہوگا: امریکی تھنک ٹینکس  Video clip available
امریکی آٹو انڈسٹری بھی بحران کی لپیٹ میں،ستمبر میں گاڑیوں کی فروخت میں 27 فی صد کمی   Video clip available
زرداری بیان: کشمیر میں شدید مذمت، بھارتی حکومت کا خیر مقدم
صدر کا انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا
صدارتی انتخابات میں چار ہفتے باقی: انتخابی مہم میں گہما گہمی
پیر کے روز حصص کی عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان
دارفر کے کلمہ کیمپ کی حفاظت کے لیے امن کار تعینات
زمبابوے میں شراکت اقتدار کے مذاکرات
ترک فضائیہ کا شمالی عراق میں کرد ٹھکانوں پر حملہ
بہار کے سیلاب زدگان کی عید
ملائیشیا کے مقبول بلاگر کو الزام تراشی کے مقدمے کا سامنا
مالی مشکلات کے پیشِ نظر، پاکستان کی  ریٹنگ میں کمی
مصری پولیس نے غزہ کی پٹی میں طبی سامان لے جانے سے روک دیا
کرغزستان میں زلزلے سے 60 افراد ہلاک
2008 کا نوبیل انعام تین یورپی سائنس دانوں نے حاصل کرلیا
عالمی عدالت کے استغاثہ کی جانب سے یوگنڈا کے باغیوں کی گرفتاری کی اپیل
سری لنکا خودکش حملے میں کم از کم 20 ہلاک
بندکمرے میں پاکستانی پارلیمانی تاریخ کا تیسرامشترکہ اجلاس
”معزول ججوں نے دوبارہ حلف اُٹھاکر حکومت پر دباؤ کم کر دیا“
کرغستان میں زلزلے سے کم ازکم 58 ہلاک
فلسطینیوں کے ساتھ  امن مذاکرات جاری رہنے چاہئیں:اسرائیلی وزیرِ خارجہ
کیا بیل آؤٹ پلان معیشت کو بحران سے نکال سکے گا؟  Video clip available
امریکی نائب صدارتی مباحثے کے نوجوان ووٹرز پر اثرات  Video clip available
کلثوم لاکھانی اپنے بلاگ کے ذریعے پاکستان کاروشن رخ سامنے لارہی ہیں  Video clip available
امریکی انتخابات میں صدارتی امیدواروں میں دلچسپی ایک تاریخی واقعہ ہے  Video clip available
بھکر میں خودکش حملہ کم از کم 15 ہلاک