Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

امریکہ میں زندگی گذارنے کے لیے سخت محنت کرنی پڑتی ہے


June 6, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Hotdog

ہاٹ ڈاگ

پاکستان میں ایسے بہت سے نوجوان ہیں جو امریکہ آنے کے خواب دیکھتے ہیں۔ جو لوگ کسی نہ کسی طرح یہاں پہنچ جاتے ہیں جاگتی آنکھوں سے دیکھے ہوئے خواب ان کےسامنے سوالیہ نشان بن کرکھڑے ہوجاتے ہیں۔ امریکی دارلحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہاٹ ڈاگ بیچنے والےہمایوں کبیر ایک ایسے ہی پاکستانی ہیں۔

ہمایوں کبیر کو امریکہ آئے ہوئے چودہ برس سے زیادہ ہوچکے ہیں۔ یہاں آنے کے بعد انہوں نے کئی جگہ کام کیے مگرتنخواہ کم ہونے کی وجہ سے انہوں نے اپنا ذاتی کام کرنے کا سوچا۔ تب سے وہ واشنگٹن ڈی سی میں ایک ٹھیلے پر ہاٹ ڈاگ بیچ رہے ہیں۔

ہمایوں کبیر کا کہنا ہے کہ بظاہر ہاٹ ڈاگ بنانا آسان لگتا ہے مگر یہ ایک مشکل کام ہے۔ اول تو صبح کے وقت واشنگٹن آنا اتنا آسان نہیں ہے۔ راستے میں اتنا رش ہوتا کہ یہاں تک پہنچنے میں دو گھنٹے لگ جاتے ہیں۔ پھر واشنگٹن میں پارکنگ نہیں ملتی۔ پرائیویٹ پارکنگ اتنی مہنگی ہے کہ اگر وہاں گاڑی کھڑی کریں تو کمائیں کیا۔ میٹر پر گاڑی کھڑی کرتا ہوں۔ مگر اسے وہاں سے ہر دوگھنٹے بعدہٹنا ہوتا ہے۔ ذرا بھول چوک ہوجائے توگاڑی پر ٹکٹ لگ جاتا ہے۔

ہمایوں کبیر کا کہنا ہے کہ مجھے روزانہ تقریباً 14 گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے۔ مگر پھر بھی کوئی خاص آمدنی نہیں ہوتی کیونکہ یہاں ٹیکس بہت زیادہ ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ کبھی کبھی مجھے یہ خیال آتا ہے کہ اگر میں اتنی محنت اپنے ملک میں کرتا تو کہیں زیادہ خوش حال ہوتا۔ وہ بچوں کی تعلیم مکمل ہونے پر پاکستان واپس جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

امریکہ آنے کے خواہش مند نوجوانوں کے لیے ہمایوں کبیر کا کہنا ہے کہ دور کے ڈھول سہانے ہوتے ہیں۔ اگر وہ اپنے ملک میں رہ کر محنت کریں تو وہ ان کے لیے امریکہ سے بہتر جگہ بن سکتی ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
”ہاکی فیڈریشن کے سربراہ خود مستعفی ہوجائیں ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی“
صدر مشرف کا استعفیٰ جمہوریت کی فتخ ہے: حسین حقانی  Video clip available
پاکستان کے مسائل کا حل جمہوری کلچر کے فروغ میں ہے: ڈاکٹر فاروق حسنات  Video clip available
تیل کی اونچی قیمتوں نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو بطور خاص متاثر کیا ہے  Video clip available
مشرف سے ذاتی دشمنی نہیں، لیکن ان سے حساب لینے والا کوئی تو ہو: نواز شریف
صدر مشرف کے استعفےٰ  پر امریکی معاون وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر سے انٹرویو  Video clip available
ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکہ 23افراد ہلاک، باجوڑ میں جھڑپیں جاری
منفرد شاعرعرفان صدیقی پر کتاب کا اجرا
ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل سے باہر
میک کین میری حب الوطنی پر شک نہ کریں: براک اوباما
افغانستان میں طالبان کے ساتھ جنگ میں دس فرانسیسی فوجی ہلاک
الجیریا میں کار بم دھماکے میں 43 افراد ہلاک
جموں میں لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں گرفتاریاں پیش کیں
زمبابوے میں افراطِ زر کی شرح ایک کروڑ دس لاکھ فی صد سے بڑھ گئی
بیجنگ میں منگل کے روز 20 طلائی تمغے دیے گئے
جارجیا سے روسی فوجیوں کی واپسی کا آغاز
پاکستانی فوج کے سربراہ افغانستا ن میں
زیمبیا کے صدر لیوی مواناواسا انتقال کرگئے
صومالی حکومت اور حزبِ اختلاف کے درمیان معاہدہ
سیکیورٹی کے سخت انتظامات نے امریکہ کو گیارہ ستمبر کے بعد دہشت گردی سے محفوظ رکھا ہے  Video clip available
صدر مشرف مستعفی  Video clip available
مشرف کی رخصتی پاکستان کے لیے ایک اہم قدم ہے: امریکی تھینک ٹینک  Video clip available
پرویز مشرف کے استعفے پر امریکیوں کا ملا جلا ردعمل  Video clip available
برازیل دنیا میں سب سے زیادہ ایتھنول برآمد کرتا ہے  Video clip available
امریکی صدارتی انتخاب میں ووٹر متعدد ایشوز کو پیش نظر رکھیں گے  Video clip available