Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

امریکہ انسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ہرسال پانچ کروڑ ڈالر صرف کرتا ہے

June 6, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

human trafficking, human rights
کہنے کو تو دنیا سے غلامی کا خاتمہ ہوئے کئی دہائیاں گزر گئیں لیکن آج بھی دنیا کے بیشتر حصوں میں غلامی ایک دوسرے نام سے موجود ہے۔ اور وہ ہے ہیومن ٹریفکنگ، یعنی انسانوں کی سمگلنگ جس کا نشانہ بننے والوں سے یا تو جبری مشقت لی جاتی ہے یا انہیں جنسی کاروبار میں استعمال کیا جاتا ہے۔

اور یہ سمگلنگ صرف غریب اور ترقی پذیر ممالک ہی میں نہیں ہوتی بلکہ امریکہ جیسے ترقی یافتہ ممالک بھی جدید دور کے غلاموں کی منزل بنتے ہیں۔

اسی لیے حال ہی میں امریکی محکمہ خارجہ نے انسانی سمگلنگ پر ایک جامع رپورٹ جاری کی ہے۔ اس سلسلے میں امریکی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے بتایا کہ امریکہ اس غیر انسانی کاروبار کے سدباب کے لیے ہر سال پانچ کروڑ ڈالر خرچ کرتا ہے۔

یہ ایک ایسا جرم ہے جس میں دنیا کے 161 ممالک ملوث ہیں، اور اس کا سدباب کسی ایک ملک کا کام نہیں، اسی لیے اقوام متحدہ کے ادارے گلوبل انیشییٹیوٹ ٹو فائٹ ہیومن ٹریفکنگ یا یو این گفٹ کے تحت اس موضوع پر پہلے تو اس سال فروری میں وئینا میں ایک عالمی فورم رکھا گیا اور حال ہی میں نیو یارک میں جنرل اسمبلی میں ایک پورا دن اس موضوع کے لیے وقف کیا گیا۔ اسمبلی کے صدر سرجن کریم نے اس جرم کی سنگینی بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج کی دنیا میں انسانوں کو کسی برائی کا سامنہ ہے تو منشیات کی سمگلنگ کے ساتھ ساتھ انسانی سمگلنگ ہے۔

جنوبی ایشیا میں ہر سال کم از کم ڈیڑھ لاکھ لوگ اس ظلم کا شکار ہوتے ہیں۔ جس میں نوجوانوں، عورتوں اور بچوں کو یا تو اغوا کر کے، یا دھوکہ اور بہتر نوکری کا لالچ دے کر ملک کے مختلف حصوں یا دیگر ممالک بھیجا جاتا ہے۔

یو این گفٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں عورتوں اور بچوں کی سمگلنگ بڑھتی جا رہی ہے اور اس ظلم کے خلاف شعور پیدا کرنے کے علاوہ دنیا بھر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
”ہاکی فیڈریشن کے سربراہ خود مستعفی ہوجائیں ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی“
صدر مشرف کا استعفیٰ جمہوریت کی فتخ ہے: حسین حقانی  Video clip available
پاکستان کے مسائل کا حل جمہوری کلچر کے فروغ میں ہے: ڈاکٹر فاروق حسنات  Video clip available
تیل کی اونچی قیمتوں نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو بطور خاص متاثر کیا ہے  Video clip available
مشرف سے ذاتی دشمنی نہیں، لیکن ان سے حساب لینے والا کوئی تو ہو: نواز شریف
صدر مشرف کے استعفےٰ  پر امریکی معاون وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر سے انٹرویو  Video clip available
ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکہ 23افراد ہلاک، باجوڑ میں جھڑپیں جاری
منفرد شاعرعرفان صدیقی پر کتاب کا اجرا
ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل سے باہر
میک کین میری حب الوطنی پر شک نہ کریں: براک اوباما
افغانستان میں طالبان کے ساتھ جنگ میں دس فرانسیسی فوجی ہلاک
الجیریا میں کار بم دھماکے میں 43 افراد ہلاک
جموں میں لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں گرفتاریاں پیش کیں
زمبابوے میں افراطِ زر کی شرح ایک کروڑ دس لاکھ فی صد سے بڑھ گئی
بیجنگ میں منگل کے روز 20 طلائی تمغے دیے گئے
جارجیا سے روسی فوجیوں کی واپسی کا آغاز
پاکستانی فوج کے سربراہ افغانستا ن میں
زیمبیا کے صدر لیوی مواناواسا انتقال کرگئے
صومالی حکومت اور حزبِ اختلاف کے درمیان معاہدہ
سیکیورٹی کے سخت انتظامات نے امریکہ کو گیارہ ستمبر کے بعد دہشت گردی سے محفوظ رکھا ہے  Video clip available
صدر مشرف مستعفی  Video clip available
مشرف کی رخصتی پاکستان کے لیے ایک اہم قدم ہے: امریکی تھینک ٹینک  Video clip available
پرویز مشرف کے استعفے پر امریکیوں کا ملا جلا ردعمل  Video clip available
برازیل دنیا میں سب سے زیادہ ایتھنول برآمد کرتا ہے  Video clip available
امریکی صدارتی انتخاب میں ووٹر متعدد ایشوز کو پیش نظر رکھیں گے  Video clip available