دنیا کی ترقی ایجادوں کی مرہون منت ہے۔انسان نے اپنی سہولت کے لیے نت نئی چیزیں ایجاد کیں۔ یہ کوششیں صدیوں سے اجتماعی اور انفرادی سطح پر جاری ہیں اور آج کے دور میں بھی بہت سے لوگ اور ادارے نئی چیزیں ایجاد کرنے میں مصروف ہیں۔
امریکہ میں نئے موجدوں کی ایجادوں کو سامنے لانے کے لیے ہر سال ایک میلہ منعقد کیا جاتا ہے جس میں وہ اپنی ایجادکردہ چیزوں کی نمائش کرتے ہیں۔ اس میلے کا نام میکرفیئر ہے۔ اس بارہونے والے میلے میں پانچ سو سے زیادہ موجدوں نے اپنی چیزیں نمائش کے لیے رکھیں۔ اس میلے کو دیکھنے کے لیے65 ہزار سے زیادہ افراد آئےاور میلے میں رکھی جانے والی چیزوں میں اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔