گوانتانامو کے قیدی اپیل کر سکتے ہیں: امریکی سپریم کورٹ
June 12, 2008
گوانتانامو بے کے مسلمان قیدی نماز پڑھ رہے ہیں
امریکی سپریم کورٹ نےگوانتانامو بے کے قیدیوں کے سلسلے میں تیسری مرتبہ بش انتظامیہ کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔پانچ میں سے چار ججوں نے اس فیصلے کے حق میں ووٹ دیا کہ کیوبا میں قید دہشت گردی کے مشتبہ افراد اپنی حراست کے خلاف شہری عدالتوں میں دعوے دائر کر سکتے ہیں۔
روم میں صدر جارج بش نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کریں گے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ میں اس فیصلے سے اتفاق بھی کروں۔
صدر بش نے کہا کہ عدالتِ عالیہ میں اس معاملے پر بہت زیادہ اختلاف ِ رائے تھا۔اور وہ ان لوگوں کے حامی ہیں جو اس فیصلے کے خلاف تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی انتظامیہ اس فیصلے کی تفصیلات کا مطالعہ کرنے کے بعد فیصلہ کرے گی کہ اس سلسلے میں مزید قانونی چارہ جوئی کی جائے یا نہیں۔