تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث امریکہ میں پچھلے مہینے میں افراطِ زر میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
جمعے کے روز لیبر ڈیپارٹمنٹ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی میں مجموعی طورپر قیمتوں میں اعشاریہ چھ فی صداضافہ ہوا ہے جو پچھلے مہینے کی نسبت بہت زیادہ ہے۔تیل اور خوراک سے غیر متاثرہ اشیا کی قیمتوں میں یہ اضافہ اعشاریہ دو فی تھا۔
اس تبدیلی کے باعث اب یہ امکان پایا جاتا ہے کہ امریکہ کا مرکزی بینک معیشت کو فروغ دینے کے لیے اپنی شرحِ سود کم کرنے کی مہم ترک کردے گا اور افراطِ زر کو روکنے کےلیے شرحِ سود بڑھانے لگے گا۔