Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر


June 13, 2008

Roadrunner

نیو میکسیکو کا قومی پرندہ، روڈ رنر

امریکہ کی جنوب مغربی ریاست نیو میکسیکو کا قومی پرندہ ایک کوئل نما پرندہ ہے جسے ’روڈرنر‘ کہا جاتا ہے۔اس کی وجہٴ تسمیہ یہ ہے کہ یہ اڑتا تو ہے ہی، ساتھ ہی ساتھ زمین پر تیز دوڑنے میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتا۔

 

اس ریاست میں ایک ایسا کمپیوٹر نصب کیا جا رہا ہے جسے اسی پرندے کی مناسبت سے ’روڈ رنر‘کا نام دیا گیا ہے۔ کل اس کمپیوٹر کے ابتدائی ٹیسٹ کیے گئے جن کے بعداسے باضابطہ طور پر دنیا کا تیز ترین کمپیوٹر کا اعزاز دیا گیا۔

 

آپ نے سنا ہو گاکہ آج کل نئے کمپیوٹروں میں دو پروسیسر لگے ہوتے ہیں۔ اس کے مقابلے پر روڈ رنر میں 116,640پروسیسر نصب ہیں، جن کی مدد سے روڈ رنر ایک سیکنڈ میں دس لاکھ ارب کیلکیولیشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی طاقت کا  اندازہ یوں لگائیے کہ اگر دنیا کے تمام چھہ ارب انسان ایک ایک کیلکیولیٹر لے کر حساب کریں تو انھیں وہ سوال حل کرنے میں پونے پانچ گھنٹے لگیں گے جو روڈ رنر ایک ہی سیکنڈ میں حل کر لے گا۔

 

اس سپر کمپیوٹر کی قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہے، اسے آئی بی ایم کمپنی نے مشرقی امریکی ریاست نیویارک میں تیار کیا ہے، جہاں سے اسے نیو میکسیکو لے جاکر امریکی فوج کے حوالے کر دیا جائے گا۔   

 

Roadrunner supercomputer

 دنیا کا تیز ترین کمپیوٹر روڈ رنر

ویسے تو اس کمپیوٹر کا بنیادی فریضہ امریکی دفاعی معاملات پر تحقیق کرنا ہے لیکن اس کی زبردست طاقت کو  سائنسی مسائل کی چھان بین کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔ مثال کے طور پرروڈ رنر کی مدد سے ایڈز کی ویکسین بنانے اور انسانی دماغ کے ان حصوں کے بارے میں تحقیق کی جائے گی جو بصارت سے متعلق ہیں۔  اس سپر کمپیوٹر کے ذمے دوسرے کاموں میں ایٹمی فیوژن کے ذریعے صاف ستھری توانائی پیدا کرنے کے طریقے دریافت کرنا اور  موسمیات کی درست پیش گوئیاں کرنے کے ماڈل بنانا شامل ہیں۔

 

سائنس دانوں کو توقع ہے کہ جو مسائل حل کرنے میں دوسرے کمپیوٹر سالہا سال لگا دیتے تھے، وہ روڈ رنر چٹکی بجاتے ہی حل کر دے گا۔

 

illustration of brain

یہ سپر کمپیوٹر بھی انسانی ذہن کی ذہانت کے سامنے طفلِ مکتب ہے

اس زبردست سپر کمپیوٹر  کا وزن 230 ٹن ہے اور اسے 221 ٹرکوں پر لاد کر نیویارک سے امریکہ کے دوسرے سرے یعنی ریاست نیو میکسیکو لے جایا جائے گا۔لیکن شاید آپ کو یہ جان کر تعجب ہو کہ اس تمام تر دیو ہیکل پن کے باوجود اس کمپیوٹر کی ذہانت ایک عام انسان کے دماغ کے مقابلے میں 50 گنا کم ہے۔

کمپیوٹر کے خالق کہتے ہیں کہ ایسا کمپیوٹر بنانے میں ابھی مزید کئی برس لگیں گے جس کی ذہانت انسان کے برابر ہو۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
”ہاکی فیڈریشن کے سربراہ خود مستعفی ہوجائیں ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی“
صدر مشرف کا استعفیٰ جمہوریت کی فتخ ہے: حسین حقانی  Video clip available
پاکستان کے مسائل کا حل جمہوری کلچر کے فروغ میں ہے: ڈاکٹر فاروق حسنات  Video clip available
تیل کی اونچی قیمتوں نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو بطور خاص متاثر کیا ہے  Video clip available
مشرف سے ذاتی دشمنی نہیں، لیکن ان سے حساب لینے والا کوئی تو ہو: نواز شریف
صدر مشرف کے استعفےٰ  پر امریکی معاون وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر سے انٹرویو  Video clip available
ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکہ 23افراد ہلاک، باجوڑ میں جھڑپیں جاری
منفرد شاعرعرفان صدیقی پر کتاب کا اجرا
ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل سے باہر
میک کین میری حب الوطنی پر شک نہ کریں: براک اوباما
افغانستان میں طالبان کے ساتھ جنگ میں دس فرانسیسی فوجی ہلاک
الجیریا میں کار بم دھماکے میں 43 افراد ہلاک
جموں میں لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں گرفتاریاں پیش کیں
زمبابوے میں افراطِ زر کی شرح ایک کروڑ دس لاکھ فی صد سے بڑھ گئی
بیجنگ میں منگل کے روز 20 طلائی تمغے دیے گئے
جارجیا سے روسی فوجیوں کی واپسی کا آغاز
پاکستانی فوج کے سربراہ افغانستا ن میں
زیمبیا کے صدر لیوی مواناواسا انتقال کرگئے
صومالی حکومت اور حزبِ اختلاف کے درمیان معاہدہ
سیکیورٹی کے سخت انتظامات نے امریکہ کو گیارہ ستمبر کے بعد دہشت گردی سے محفوظ رکھا ہے  Video clip available
صدر مشرف مستعفی  Video clip available
مشرف کی رخصتی پاکستان کے لیے ایک اہم قدم ہے: امریکی تھینک ٹینک  Video clip available
پرویز مشرف کے استعفے پر امریکیوں کا ملا جلا ردعمل  Video clip available
برازیل دنیا میں سب سے زیادہ ایتھنول برآمد کرتا ہے  Video clip available
امریکی صدارتی انتخاب میں ووٹر متعدد ایشوز کو پیش نظر رکھیں گے  Video clip available