 |
|
امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس برسلز میں |
امریکی وزیر ِ دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ گوانتانامو کے ابتدائی دنوں میں منظر ِعام پر آنے والی قیدیوں سے بدسلوکی کی خبروں سے امریکہ کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔
یہ بات انہوں نے جمعے کے روز وہ برسلز میں ایک اخبار نویس کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ان سے جمعرات کے روز سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بار ے میں سوال کی گیا تھا جس کے تحت ان قیدیوں کو اجازت ہوگی کہ وہ اپنی حراست کے خلاف غیر فوجی عدالتوں میں قانونی چارہ جوئی کریں۔
مسٹر گیٹس نے کہا کہ وہ بش انتظامیہ کے اگے اقدام کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک انہیں عدالتی فیصلے کی تفصیلات نہیں مل جاتیں۔ تاہم انہوں نے کہا میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ میرے علاوہ امریکی صدر جارج بش اور وزیر ِ خارجہ کانڈو لیزا رائس کیوبا میں واقع گوانتانامو کے قید خانے کو بند کر دینے کے خواہش مند ہیں۔
عدالت ِ عالیہ کے فیصلے کے باوجود، جہاں پانچ میں سے چار ججوں نے اس کے حق میں رائے دی تھی، اٹارنی جنرل مائیکل مکیسی نے جمعے کے روز کہا کہ گوانتانا مو کے قیدیوں کے مقدمات کی فوجی عدالت میں سماعتیں پروگرام کے مطابق ہوں گی۔