Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

این بی سی کے نامور امریکی صحافی ٹِم رسرٹ انتقال کر گئے

June 14, 2008

Tim Russert speaks to the audience before a debate of Democratic presidential hopefuls at Dartmouth College in New Hampshire, 26 Sept. 2007 (file photo)
ٹِم رسرٹ

امریکی صحافت کی ایک قدآور شخصیت ٹِم رسرٹ جمعے کے دِن واشنگٹن میں اپنے دفتر میں کام کرتے ہوئے گر پڑے اور انتقال کر گئے۔

سیاسی رہنماؤں اوراقتدار پر فائز شخصیات سے مشکل سوالات پوچھنے کا اُن کا طرہٴامتیاز تھا۔

وہ این بی سی ٹیلی ویژن نیٹ ورک سے وابستہ تھے، اور اُن کی موت دل کے دورے کے باعث پیش آئی۔

58 سالہ رسرٹ این بی سی واشنگٹن بیورو کے سربراہ تھے۔ اُنہوں نے 1991ء میں این بی سی کے انٹرویو پر مبنی پروگرام ’میٹ دِی پریس‘کے میزبان کے طور پر فرائض انجام دینا شروع کیے۔پچاس برس سے زائد عرصے سے جاری اِس پرگرام میں رسرٹ نے ایک نئی جان ڈال دی، اِس حد تک کہ یہ پروگرام نشریات میں درجہ ٴ اول کی سطح کو چھونے لگا۔تلخ سوالات مسکراتے ہوئے انداز میں کرنا اُن کی پہچان تھا۔

صدر جارج بش نے پیرس میں جاری بیان میں رسرٹ کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ اُنہوں نے رسرٹ کو اپنی ذات میں ایک انجمن قرار دیا، جِس نے خبروں اور سیاست کے میدان میں بیس سال سے زائد عرصے تک راج کیا۔

دونوں صدارتی امیدواروں، ڈیموکریٹ براک اوباما اور ری پبلیکن جان مک کین نے اپنے عہد کے نمایاں صحافی کے طور پر رسرٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

آبائی شہر نیو یارک میں ڈیموکریٹک سیاستدانوں کے ساتھ کام کرنے کے بعد، رسرٹ 1984ء میں براڈکاسٹ صحافت کے دھارے میں شامل ہوئے۔وہ دو بیسٹ سیلر کتابوں کے مصنف بھی تھے۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
باجوڑایجنسی سے افغان مہاجرین کا انخلا

  مزید خبریں
”طالبان کے خلاف جنگ نہ جیتنے کا تاثر غلط“
ٰISIکے نامزد سربراہ بند کمرے میں اراکین پارلیمان کو بریفنگ دیں گے
بھارتی کشمیر میں کرفیوختم، زندگی معمول پر آ گئی
جماعت اسلامی احتجاجی ٹرین مارچ
بھکر خود کش حملے کی تحقیقات جاری
امریکی معیشت دوسرے صدارتی مباحثے کا ایک اہم موضوع بن سکتی ہے  Video clip available
پاک امریکہ کشدیدگی کا فائدہ القاعدہ کو ہوگا: امریکی تھنک ٹینکس  Video clip available
امریکی آٹو انڈسٹری بھی بحران کی لپیٹ میں،ستمبر میں گاڑیوں کی فروخت میں 27 فی صد کمی   Video clip available
زرداری بیان: کشمیر میں شدید مذمت، بھارتی حکومت کا خیر مقدم
صدر کا انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا
صدارتی انتخابات میں چار ہفتے باقی: انتخابی مہم میں گہما گہمی
پیر کے روز حصص کی عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان
دارفر کے کلمہ کیمپ کی حفاظت کے لیے امن کار تعینات
زمبابوے میں شراکت اقتدار کے مذاکرات
ترک فضائیہ کا شمالی عراق میں کرد ٹھکانوں پر حملہ
بہار کے سیلاب زدگان کی عید
ملائیشیا کے مقبول بلاگر کو الزام تراشی کے مقدمے کا سامنا
مالی مشکلات کے پیشِ نظر، پاکستان کی  ریٹنگ میں کمی
مصری پولیس نے غزہ کی پٹی میں طبی سامان لے جانے سے روک دیا
کرغزستان میں زلزلے سے 60 افراد ہلاک
2008 کا نوبیل انعام تین یورپی سائنس دانوں نے حاصل کرلیا
عالمی عدالت کے استغاثہ کی جانب سے یوگنڈا کے باغیوں کی گرفتاری کی اپیل
سری لنکا خودکش حملے میں کم از کم 20 ہلاک
بندکمرے میں پاکستانی پارلیمانی تاریخ کا تیسرامشترکہ اجلاس
”معزول ججوں نے دوبارہ حلف اُٹھاکر حکومت پر دباؤ کم کر دیا“
کرغستان میں زلزلے سے کم ازکم 58 ہلاک
فلسطینیوں کے ساتھ  امن مذاکرات جاری رہنے چاہئیں:اسرائیلی وزیرِ خارجہ
کیا بیل آؤٹ پلان معیشت کو بحران سے نکال سکے گا؟  Video clip available
امریکی نائب صدارتی مباحثے کے نوجوان ووٹرز پر اثرات  Video clip available
کلثوم لاکھانی اپنے بلاگ کے ذریعے پاکستان کاروشن رخ سامنے لارہی ہیں  Video clip available
امریکی انتخابات میں صدارتی امیدواروں میں دلچسپی ایک تاریخی واقعہ ہے  Video clip available
بھکر میں خودکش حملہ کم از کم 15 ہلاک