پولٹزر انعام یافتہ ڈرامے ،’اگست اوساگے کاؤنٹی‘ نے اس سال ٹونی کے مقابلوں میں بہترین ڈرامے
کا ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔جب کہ نیویارک میں بسنے والی لاطینیوں کی زندگی پر مبنی
نغمے ’ان دی ہائٹس‘ نے بہترین موسیقی کا ایوارڈ جیتا۔
ٹونی ایوارڈز آسکر کے ہم پلہ سمجھے جاتے ہیں اور امریکی
تھیٹروں میں نمایاں کامیابیوں پر دیے جاتے ہیں۔
ڈرامہ ،اگست اوساکے کاؤنٹی، نے بہترین اداکارہ ، معاون
اداکارہ، بہترین ہدایت کاری اور بہتر ین منظر نگاری کے شعبوں میں بھی انعامات حاصل کیے۔ توقع ہے کہ یہ ڈرامہ اس سال
کے آخر میں لندن میں دکھایا جائے گا۔