![[insert caption here] [insert caption here]](/urdu/images/Shabana-Azmi_Javed.jpg) |
شبانہ اعظمی اور جاوید اختر
|
بالی
وڈ کی منجھی ہوئی اداکارہ اور سماجی کارکُن شبانہ اعظمی اور مشہور نغمہ نگار جاوید
اختر اِن دنوں خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔ اِس خوشی کی وجہ ہے شاہی دعوت نامہ۔ جی
ہاں برطانیہ کے شہزادہ چارلس نے بالی وڈ کی اِن دو نامور ہستیوں کو بطور شاہی
مہمان بکِھنگم پیلس میں رہنے کی دعوت دی ہے۔
شبانہ اعظمی نے اردو وی
او اے ڈاٹ کام کی ممبئی میں نامہ نگار
ہما خان کو بتایا کہ 12 سے 16 جولائی
تک شاہی محل میں رہائش کے دوران وہ بھارت میں فلاحی کاموں کے لیے
راہ ہموار کرنے کی کوشش کریں گی۔
واضح رہے کہ بالی وڈ کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ یہاں کے کسی
فن کار کو برطانوی شاہی محل میں رہنے کا دعوت نامہ ملا ہے۔
شبانہ اعظمی کا شمار بھارت ہی نہیں بلکہ برصغیر کی چند بہترین اداکاراؤں میں ہوتا
ہے ، بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ وہ اپنے آپ میں ایک
مکمل فنی ادارہ ہیں تو غلط نہ ہوگا۔ متوازی سنیماکے ساتھ شبانہ کو کمرشل
سنیما میں بھی عبور حاصل ہے۔ ارتھ ، نشانتھ ، کھنڈر، پار،اِسپرش، منڈی اور انکور
جیسی کسی نہ کسی سماجی پہلو کو اجاگر کرنے والی لاجواب فلموں میں
اپنی لافانی اداکاری کے ذریعے شبانہ نے بالی وڈ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر
بھی اپنی ایک منفرد پہچان بنا لی ہے۔
شبانہ
کے شوہر جاوید اختر بھی کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ پانچ نیشنل فلم ایوارڈ اور سات
فلم فیر ایوارڈ کے ساتھ ساتھ اس مقبول شاعر کو پدم شری اور پدم بھوشن سے بھی نوازا جاچکا ہے۔