Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

علی گڑھ یونیورسٹی کی طرف سے عبدالکلام کو اعزازی ڈگری


June 18, 2008

Abdul Kalam
بھارت کے سابق صدر عبدالکلام ( فائل فوٹو)
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا تاریخی کینیڈی ہال اس وقت پرجوش تالیوں سے گونج اٹھا جب بھارت کے سابق صدر عبدالکلام اور سافٹ ویر صنعت کی نمایاں شخصیت عظیم پریم جی کو اعزازی سند ڈاکٹر آف سائنس سے نوازا گیا۔ انہیں یہ اسناد یونیورسٹی کے چانسلرجسٹس کے ایم احمدی نے دیں، جب کہ جلسے کی صدارت وائس چانسلر عبدالعزیز نے کی۔

 اس موقع پر پیش کردہ صفات نامے میں کہا گیا کہ دونوں شخصیات ایسی بلند ہیں جو کسی بھی اعزاز و انعام سے ماورا ہیں اور ان کی شخصیت آج کے طلبا کے لیے نور کا مینار ہے۔

 اس موقع پر سائنسدان عبدالکلام نے کہا کہ وہ سرسید احمد خان کی شخصیت سے متاثر ہیں کیونکہ وہ اپنے عہد کے عظیم دانش ور تھے جو مستقبل پر نظر رکھتے تھے۔ انہوں نے ایسی درس گاہ کا سنگ بنیاد رکھا جو صدیوں تک علم کی روشنی بکھیرتی رہے گی۔

 عظیم پریم جی نے کہا کہ وہ مسلم یونیورسٹی سے اعزاز پا کر بے حد مسرت محسوس کر رہے ہیں۔ اس موقع پر نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کو بھی مختلف اسناد سے نوازا گیا۔ اس یونیورسٹی میں کانوکیشن کا آغاز 1922ء سے ہوا تھا اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان نے بھی یہیں سے تعلیم حاصل کی تھی۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
”ہاکی فیڈریشن کے سربراہ خود مستعفی ہوجائیں ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی“
صدر مشرف کا استعفیٰ جمہوریت کی فتخ ہے: حسین حقانی  Video clip available
پاکستان کے مسائل کا حل جمہوری کلچر کے فروغ میں ہے: ڈاکٹر فاروق حسنات  Video clip available
تیل کی اونچی قیمتوں نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو بطور خاص متاثر کیا ہے  Video clip available
مشرف سے ذاتی دشمنی نہیں، لیکن ان سے حساب لینے والا کوئی تو ہو: نواز شریف
صدر مشرف کے استعفےٰ  پر امریکی معاون وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر سے انٹرویو  Video clip available
ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکہ 23افراد ہلاک، باجوڑ میں جھڑپیں جاری
منفرد شاعرعرفان صدیقی پر کتاب کا اجرا
ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل سے باہر
میک کین میری حب الوطنی پر شک نہ کریں: براک اوباما
افغانستان میں طالبان کے ساتھ جنگ میں دس فرانسیسی فوجی ہلاک
الجیریا میں کار بم دھماکے میں 43 افراد ہلاک
جموں میں لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں گرفتاریاں پیش کیں
زمبابوے میں افراطِ زر کی شرح ایک کروڑ دس لاکھ فی صد سے بڑھ گئی
بیجنگ میں منگل کے روز 20 طلائی تمغے دیے گئے
جارجیا سے روسی فوجیوں کی واپسی کا آغاز
پاکستانی فوج کے سربراہ افغانستا ن میں
زیمبیا کے صدر لیوی مواناواسا انتقال کرگئے
صومالی حکومت اور حزبِ اختلاف کے درمیان معاہدہ
سیکیورٹی کے سخت انتظامات نے امریکہ کو گیارہ ستمبر کے بعد دہشت گردی سے محفوظ رکھا ہے  Video clip available
صدر مشرف مستعفی  Video clip available
مشرف کی رخصتی پاکستان کے لیے ایک اہم قدم ہے: امریکی تھینک ٹینک  Video clip available
پرویز مشرف کے استعفے پر امریکیوں کا ملا جلا ردعمل  Video clip available
برازیل دنیا میں سب سے زیادہ ایتھنول برآمد کرتا ہے  Video clip available
امریکی صدارتی انتخاب میں ووٹر متعدد ایشوز کو پیش نظر رکھیں گے  Video clip available