Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

نظامِ شمسی کے ایک اور سیارے کی دریافت؟


June 19, 2008

A planetoid at the out realms of the solar system

جن احباب کو سائنس اور فلکیات سے دل چسپی ہے، وہ یہ جانتے ہوں گے کہ گذشتہ برس پلوٹو کو سیارے کے درجے سے معزول کر کے سیارچہ بنا دیا تھا، جس کے بعد اب نظامِ شمسی میں نو کی بجائے
صرف آٹھ سیارے رہ گئے ہیں۔

 معلوم نہیں  پاکستان میں سائنس کے نصاب میں یہ تبدیلی کی گئی ہے یا نہیں لیکن آج ہی یہ خبر آئی ہے کہ اب پلوٹو سے بھی بہت دور، نظامِ شمسی کی تاریک اور یخ بستہ سرحدوں پر  پلوٹو سے کہیں بڑے برفانی سیارے کا سراغ ملا ہے۔

 یہ سیارہ زمین سے اس قدر دُور اور تاریک ہے کہ اسے کسی دوربین کی مدد سے نہیں دیکھا گیا، بلکہ جاپان کی کوبے یونی ورسٹی کے سائنس دانوں نے اس کا پتا کمپیوٹر ماڈل کی مدد سے چلا یاہے۔

 پلوٹو سے باہر  سیارچوں اور چھوٹے بڑے برفانی گولوں پر مبنی اجسام پر مشتمل ایک پٹی ہے، جسے کائپر بیلٹ کہا جاتا ہے۔ کبھی کبھار ان میں سے کوئی جسم سورج کا رخ کرتا ہے اور زمین سے ہمیں دم دار ستارے کی شکل میں نظر آتا ہے۔

 تاہم اگر یہ سیارہ دوربین سے دیکھ بھی لیا گیا، تب بھی اس بات کا امکان کم ہے کہ اسے باقاعدہ طور پر سیارہ مان لیا جائے۔ اصل میں گذشتہ برس سیارے کی تعریف متعین ہونے کے بعد ایسے کسی خلائی جسم کو سیارہ نہیں مانا جا سکتا جس کا ذاتی مدار نہ ہو، جب کہ کائپر بیلٹ کے اندر موجود اجسام کے مدار انتہائی بے قاعدہ اور بے ترتیب  ہیں۔

ماہرینِ فلکیات نے پلوٹو کو بھی اسی وجہ سےسیارے کے درجے سے معزول کیا تھا کہ اس کا اپنا مستقل مدار نہیں تھا اور سورج کے گرد گردش کرتے کرتے وہ نیپچون کے مدار کے اندر چلا جاتا تھا۔

کائپربیلٹ میں پلوٹو کی طرح کا  ایک جسم موجود ہے جو سیڈنا کہلاتا ہے۔ اس کا فاصلہ پلوٹو کے مقابلے پر سورج سے تین گنا زیادہ ہے اور یہ سورج کے گرد ایک چکر مکمل کرنے میں 12 ہزار سال لگاتا ہے۔ سیڈنا اور  کائپر بیلٹ کے دوسرے اجسام کے مداروں کی بے ترتیبی بظاہر اس صورت میں حل کی جا سکتی ہے اگر یہ فرض کر لیا جائے کہ اس علاقے میں زمین سے 30 فیصد سے لے کر 70 فیصد وزنی سیارہ موجود ہ ہے جو اپنی کششِ ثقل کی وجہ سے ان اجسام کے مداروں میں خلل اندازی کرتا ہے۔

اس مجوزہ سیارے  کا فاصلہ سورج سے لگ بھگ ڈیڑھ سو ایسٹرونامیکل یونٹ ہے۔ واضح رہے کہ ایک  ایسٹرونامیکل یونٹ زمین سے سورج کا فاصلہ ہے۔یہ فاصلہ اتنا زیادہ ہے کہ یہ سیارہ انتہائی سرد ہو گا اور اس کی سطح مکمل طور پر منجمد ہو گی۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
اقتصادی بحران پر قابو پانے کے لیے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے: صدر بش

  مزید خبریں
وادیٴ کشمیر میں پہلی  ریل سروس کا افتتاح: سری نگر میں ہڑتال اور کرفیو
فرانسیسی اور جرمن رہنماؤں نے یورپی بحالی فنڈ کی تجویز کو مسترد کر دیا
جوہری تصدیقی معائنے کے بدلے، امریکہ نے شمالی کوریا کودہشت گرد فہرست سے ہٹا دیا
گورنر پیلین نے اختیارات کا غلط استعمال کیا تھا: پینل کی رپورٹ
عسکریت پسندوں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا جائے: ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستان کا مطالبہ
امریکہ میں دونوں صدارتی امیدواروں کی طرف سے باہمی احترام و عزت کا عزم
زمبابوے میں شراکت اقتدار کا معاہدہ خطرے میں پڑ گیا
شمالی عراق میں ترک فوج کے کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے
عسکریت پسندوں کیلے عام معافی کا مطالبہ بھولپن ہے: مبصرین کی رائے
امریکہ کی طرف سے سوڈان میں القاعدہ کے خطرے کا انتباہ
تجارتی خسارہ میں52.65فی صداضافہ
پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کے کاروبار میں اضافہ: رواں سال 6000سے زائد لوگ ایرانی سرحد پر پکڑے گئے
میرے گھر کو جیل نہ بنایا جائے: آں ساں سوچی
پل چرخی جیل توڑنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا
اسرائیلی شہر اکا میں فرقہ وارانہ تشدد جاری
جنرل موٹرز اور کرسلر میں انضمام پر مذاکرات
انڈونیشیا میں فحش تصاویر کی اشاعت روکنے سے متعلق بل کے خلاف مظاہرہ
باجوڑ میں عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی جاری
افغانستان میں صورتِ حال ابتر ہو رہی ہے: امریکی فوجی سربراہ
خوشبو کا سفر، قنوج میں عطر کی صنعت
پارلیمان کو دی جانے والی سیکیورٹی بریفنگ پر اپوزیشن کا عدم اطمینان
عراقی سیاست دان کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا: نوری المالکی
پاکستان اور ایران گیس پائپ لائن کے معاہدے پر متفق ہوگئے
دلائی لاما نئی دہلی میں کامیاب آپریشن
بھارتی کشمیر میں پہلی ریل سروس کا افتتاح
امریکہ دہشت گردی کی فہرست سے شمالی کوریا کے مشروط اخراج پر تیار
نیٹو افغانستان میں انسدادِ منشیات کی کارروائیوں میں حصہ لے گی
امن کا نوبیل انعام فن لینڈ کے سابق صدر مارٹی اہتساری کے نام
برما میں چینی دودھ کی مصنوعات کو مارکیٹ سے ہٹا دیا گیا
ایرانی خام تیل کی درآمد پر ادائیگیوں کو مئوخر کرنے کی پاکستانی درخواست  Video clip available
”زرداری کے دورہ چین سے دوطرفہ تعاون کو فروغ ملے گا“
بھارتی کشمیر میں بننے والے متنازعہ بگلیہار ڈیم کا افتتاح
بجلی کے نرخوں میں اضافے پر عوامی،صنعتی و تجارتی حلقوں کا شدید ردعمل
اورکزئی ایجنسی جرگے پر خودکش حملہ کم ازکم 50 ہلاک
لودھراں کے قریب بس حادثے میں کم ازکم 20ہلاک
پاکستان ٹیم ٹوینٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے: شعیب ملک
گوانتانامو میں قید چینی باشندے رہائی کے مستحق ہیں: واشنگٹن پوسٹ
وزیرستان میں مدرسے پر میزائل حملہ، نو افراد ہلاک متعدد زخمی
پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس 13اکتوبرتک ملتوی
امریکہ کی دشمن نہیں ہوں: ڈاکٹر عافیہ
1988ء میں بھی بند کمرے میں پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا تھا ۔۔۔ پھر پارلیمنٹ رہی نہ وزیراعظم
نوجوت سنگھ سدھو کی دھواں دھار فلمی اننگز