Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

جدید ٹیکنالوجی کھیلاڑیوں کا ایک مؤثر ہتھیار بن رہی ہے


June 19, 2008

US Olympic training

ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنےکیرئیر کے دوران زیادہ تر ویڈیو سسٹم استعمال نہیں کیا۔مگر میں آپ کو یہ بتاتا ہوں کہ اگر ہمارے کوچ دن بھر ہمیں یہ بتاتے رہیں کہ ہم نے کیا غلطی کی ہے لیکن غلطی کا اس وقت تک صحیح اندازہ نہیں ہوتا جب تک اسے دیکھا نہ جائے۔ ویڈیو سے ہمیں یہ پتہ چلتا ہے کہ ہم نے کیا کیا تھا۔  

پیٹر ونٹ امریکی اولمپک کمیٹی کے اسپورٹس ٹیکنالوجسٹ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی انفرادی تنظیموں نےتربیت اور مقابلوں میں ٹیکنالوجی کے جائز استعمال کا تعین کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مثال کے طورپر گولف کو لیں جو اولمپک کا کھیل نہیں ہے، اس کی امریکی تنظیم نے گولف کی گیند اور اس کے کلب کے استعمال کے خصوصی ضابطے بنالیے ہیں۔انہوں نے خصوصی راہنما اصول طے کیے ہیں کہ آپ مقابلوں میں کیا کچھ استعمال کرسکتے ہیں اور کیا نہیں۔ وہ کھیل کے کچھ بنیادی پہلوؤں کو محفوظ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

کھیلوں میں ٹیکنالوجی کے سلسلے میں فیصلے کبھی کبھی پیحیدہ اور متنازعے ہوتے ہیں۔ انٹرنیشنل سپورٹس فیڈریشن نے پیراکی کے لیے ہائی ٹیک لباس کی منظوری دی جسے ایل ذی آر کہا جاتا ہے اور جسے اسپیڈو نے بنایا ہے۔ اس کے استعمال کے بارے ڈیب یومانز کہتے ہیں۔یہ خصوصی لباس تیرنے والے کی جسم کی پوزیشن کو پانی میں برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ فروری سے اب تک یہ خصوصی لباس پہن کر پیراکی کرنے والے کھلاڑی 20 سے زیادہ عالمی ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔ ناقدین پیراکی کے اس لباس کو ٹیکنو ڈوپنگ قرار دیتے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے آسکر پس ٹوریس نے چھلانگ لگانے کے مقابلے خصوصی ریسنگ بلیڈز کے استعمال کے ساتھ جیتے تھے جس کے بعد انٹرنیشنل اتھلیٹکس فیڈریشن نے ان پر پابندی عائد کردی۔ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ان خصوصی ریسنگ بلیڈز کے استعمال سے کھلاڑی اپنی استعداد سے زیادہ تیز دوڑ سکتا ہے۔

اگرچہ جدید ٹیکنالوجی سے نئے پیچیدگیاں پیدا ہورہی ہیں تاہم سپورٹس ٹیکنالوجسٹ پیٹرونٹ کہتے ہیں کہ اسپورٹس فیڈریشن دیر پا اصولوں پر کاربند رہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مقابلے کی شفافیت کو قائم رکھنے کے لیے ایک ٹیکنالوجی کو دوسری ٹیکنالوجی پر ترجیح نہیں دی جانی چاہیے۔میرا خیال ہے کہ تب ہی ہم کھیلوں اور کھلاڑیوں کے ساتھ انصاف کرسکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی میں ترقی کے عمل کے باوجود اولمپکس کے عہدے داروں کو یقین ہے کہ آخر کار ان مقابلوں کا فیصلہ کھلاڑیوں کی صلاحیت اور ان کے پختہ عزم کی بنیاد پر ہی ہوگا۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
بھکر خود کش حملے کی تحقیقات جاری

  مزید خبریں
امریکی معیشت دوسرے صدارتی مباحثے کا ایک اہم موضوع بن سکتی ہے  Video clip available
پاک امریکہ کشدیدگی کا فائدہ القاعدہ کو ہوگا: امریکی تھنک ٹینکس  Video clip available
امریکی آٹو انڈسٹری بھی بحران کی لپیٹ میں،ستمبر میں گاڑیوں کی فروخت میں 27 فی صد کمی   Video clip available
زرداری بیان: کشمیر میں شدید مذمت، بھارتی حکومت کا خیر مقدم
صدر کا انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا
صدارتی انتخابات میں چار ہفتے باقی: انتخابی مہم میں گہما گہمی
پیر کے روز حصص کی عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان
دارفر کے کلمہ کیمپ کی حفاظت کے لیے امن کار تعینات
زمبابوے میں شراکت اقتدار کے مذاکرات
ترک فضائیہ کا شمالی عراق میں کرد ٹھکانوں پر حملہ
بہار کے سیلاب زدگان کی عید
ملائیشیا کے مقبول بلاگر کو الزام تراشی کے مقدمے کا سامنا
مالی مشکلات کے پیشِ نظر، پاکستان کی  ریٹنگ میں کمی
مصری پولیس نے غزہ کی پٹی میں طبی سامان لے جانے سے روک دیا
کرغزستان میں زلزلے سے 60 افراد ہلاک
2008 کا نوبیل انعام تین یورپی سائنس دانوں نے حاصل کرلیا
عالمی عدالت کے استغاثہ کی جانب سے یوگنڈا کے باغیوں کی گرفتاری کی اپیل
سری لنکا خودکش حملے میں کم از کم 20 ہلاک
بندکمرے میں پاکستانی پارلیمانی تاریخ کا تیسرامشترکہ اجلاس
”معزول ججوں نے دوبارہ حلف اُٹھاکر حکومت پر دباؤ کم کر دیا“
کرغستان میں زلزلے سے کم ازکم 58 ہلاک
فلسطینیوں کے ساتھ  امن مذاکرات جاری رہنے چاہئیں:اسرائیلی وزیرِ خارجہ
کیا بیل آؤٹ پلان معیشت کو بحران سے نکال سکے گا؟  Video clip available
امریکی نائب صدارتی مباحثے کے نوجوان ووٹرز پر اثرات  Video clip available
کلثوم لاکھانی اپنے بلاگ کے ذریعے پاکستان کاروشن رخ سامنے لارہی ہیں  Video clip available
امریکی انتخابات میں صدارتی امیدواروں میں دلچسپی ایک تاریخی واقعہ ہے  Video clip available
بھکر میں خودکش حملہ کم از کم 15 ہلاک