جمعے کی صبح ایک نیا مصنوعی سیارہ کامیابی کے ساتھ زمین کے
مدار میں پہنچا دیا گیا ہے جو زمین پر
موجود سمندروں کی سطح کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔
امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ امریکہ اور فرانس کا
یہ مشترکہ سیارہ کیلی فورنیا کے ایک امریکی فضائیہ کے اڈے سے خلا میں بھیجا گیا ہے۔
یہ سیارہ اگلے تین روز تک سمندروں کی سطح کے بارے میں اہم
معلومات اکٹھی کرے گاجنہیں موسمیاتی
تبدیلیوں کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
نئے سیارے کو موسم اور سمندری طوفانوں کے بارے میں پیش گوئیوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے
بھی استعمال کیا جائےگا۔