 |
| ناسا کے مطابق یہ سفید دھبے برف ہے |
امریکی خلائی ادارے ناسا نے جمعے کے روز کہا کہ مریخ پر
اترنے والے خلائی جہاز فینیکس کے ساتھ کام کرنے والے سائنسدانوں نے اس سیارے پر منجمد پانی کی موجودگی کی تصدیق
کر دی ہے ۔ ناسا نے کہا ہے کہ خلائی جہاز کے مشینی بازو نے 15 جون کو
مریخ میں ایک سرنگ کھودی جس کی تصاویر میں کچھ چمکدار ذرات دکھائی دیتے ہیں ۔
یہ چمک دار مواد
چند روز بعد غائب ہو گیا جس سے محققین پر یہ منکشف ہوا کہ وہ مواد منجمد پانی تھا
جو مریخ کی فضا میں سامنے آنے کے بعد بخارات بن کر اڑ گیا ۔
ناسا کا ابتدا میں خیال تھا کہ وہ چمکدار مواد ممکن ہے کہ
نمک ہو لیکن تحقیقاتی ٹیم کے لیڈر نے کہا ہے کہ نمک اس طرح بخارات بن کر نہیں اڑ
سکتا تھا جیسا کہ اس مادّے کے ساتھ ہوا۔