Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

ججوں کی تعداد 16 سے بڑھا کر 29 کر دی گئی


June 22, 2008

اتوار کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نئے سالانہ بجٹ کو قانونی جواز فراہم کرنے والے مالیاتی بِل کی منظوری دی گئی، جس میں سپریم کے ججوں کی تعداد 16تعداد بڑھا کر 29 کرنے کی متنازعہ تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

 اجلاس کے بعد صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ قانون فارق نائیک ن مالیاتی بل کے ذریعے سپریم کورٹ کے ججوں بڑھانے کی تجویز کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ  ہم یہ چاہتے ہیں کہ تمام جج بحال ہوں۔ ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ جن ججوں نے تین نومبر کے بعد حلف اٹھایاہے، ان کو بھی نظر میں رکھا جائے۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے آئین اور قانون کے مطابق ججوں کی تعداد کو بڑھایا ہے۔

 دلچسپ امر یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے اراکینِ اسمبلی نے مالیاتی بل میں ججوں کی تعداد میں اضافے کی تجویز کی حمایت کی۔

 تاہم مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکنِ اسمبلی اور کالم نگار ایاز میر نے بل کی منظوری کے موقعے پر اپنی نشست پر کھڑے ہو کر ججوں کی تعداد بڑھانے کے اس طریقہٴ کار کو آئین اور عدلیہ کے ساتھ مذاق قرار دیا اور کہا کہ ایک منتخب حکومت کو ان کے بقول یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ آمروں کے طریقہٴ کار کو اپنا کر آئین کا اس طرح تماشہ بنائے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ نوید قمر نے ایاز میر کے اس موقف کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی تعداد میں اضافے کی تجویز پر تمام اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیا تھا، اس لیے اس موقعے پر ایک اتحادی جماعت کے رکن کا یہ اعتراض بلا جواز ہے۔ 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
”ہاکی فیڈریشن کے سربراہ خود مستعفی ہوجائیں ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی“
صدر مشرف کا استعفیٰ جمہوریت کی فتخ ہے: حسین حقانی  Video clip available
پاکستان کے مسائل کا حل جمہوری کلچر کے فروغ میں ہے: ڈاکٹر فاروق حسنات  Video clip available
تیل کی اونچی قیمتوں نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو بطور خاص متاثر کیا ہے  Video clip available
مشرف سے ذاتی دشمنی نہیں، لیکن ان سے حساب لینے والا کوئی تو ہو: نواز شریف
صدر مشرف کے استعفےٰ  پر امریکی معاون وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر سے انٹرویو  Video clip available
ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکہ 23افراد ہلاک، باجوڑ میں جھڑپیں جاری
منفرد شاعرعرفان صدیقی پر کتاب کا اجرا
ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل سے باہر
میک کین میری حب الوطنی پر شک نہ کریں: براک اوباما
افغانستان میں طالبان کے ساتھ جنگ میں دس فرانسیسی فوجی ہلاک
الجیریا میں کار بم دھماکے میں 43 افراد ہلاک
جموں میں لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں گرفتاریاں پیش کیں
زمبابوے میں افراطِ زر کی شرح ایک کروڑ دس لاکھ فی صد سے بڑھ گئی
بیجنگ میں منگل کے روز 20 طلائی تمغے دیے گئے
جارجیا سے روسی فوجیوں کی واپسی کا آغاز
پاکستانی فوج کے سربراہ افغانستا ن میں
زیمبیا کے صدر لیوی مواناواسا انتقال کرگئے
صومالی حکومت اور حزبِ اختلاف کے درمیان معاہدہ
سیکیورٹی کے سخت انتظامات نے امریکہ کو گیارہ ستمبر کے بعد دہشت گردی سے محفوظ رکھا ہے  Video clip available
صدر مشرف مستعفی  Video clip available
مشرف کی رخصتی پاکستان کے لیے ایک اہم قدم ہے: امریکی تھینک ٹینک  Video clip available
پرویز مشرف کے استعفے پر امریکیوں کا ملا جلا ردعمل  Video clip available
برازیل دنیا میں سب سے زیادہ ایتھنول برآمد کرتا ہے  Video clip available
امریکی صدارتی انتخاب میں ووٹر متعدد ایشوز کو پیش نظر رکھیں گے  Video clip available