Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

کونڈولیزا رائس کے ایشیائی دورے کے مقاصد


June 23, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

US Secretary of State Condoleezza Rice, reads a statement after her meeting with Lebanese PM Fuad Saniora in Beirut, 16 Jun 2008
    کونڈو لیزا رائس
امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس 23 جون س30 جون تک براعظم  ایشیاء کے مختلف ممالک کے  دورے پر  ہوں گی۔ ایشیاء کے سفر پر روانہ ہونے سے پہلے انہوں نے دنیا کے معروف ترین   تھنک ٹینکز میں سے ایک  ہیریٹیج فاونڈیشن  میں  دورے کے مقاصد کے بارے میں  سکالرز اور صحافیوں سے بات چیت کی۔ 

انہوں نے کہا کہ ایشیا کی ترقی سے  ہماری دنیا کے خدو خال تبدیل ہورہے ہیں۔ مگر عام خیال کے برعکس  مجھے یقین ہے کہ آج  ایشیا میں امریکہ کی پوزیشن پہلے کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے۔ 

کونڈولیزا رائس اپنے اس دورے کے آخر میں چین کے زلزلے سے  شدید متاثرہ علاقوں میں بھی جائیں  گی۔ امریکہ   متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے   دس کروڑ ڈالر امداد دے چکا ہے۔ اپنے خطاب میں وزیر خارجہ نے چین کا ذکر دنیا کی اہم طاقت کے طور پر کیا۔

چین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ رائس نے کہا کہ ہم چین کا احترام کرتے ہیں اور چین کو چاہیے کہ وہ اپنی بڑھتی ہوئی طاقت کو ایک ذمہ دار ملک کے طور پر استعمال کرے۔ وہ ہمارے ساتھ مل کر ان مشترکہ عالمی مسائل  کے حل کے لیے کوشش کرے جو بین الاقوامی نظام کو غیر مستحکم  کر رہے ہیں۔

کونڈولیزا رائس نے اپنی حکومت کے اس یقین کا ایک بار پھر  اعادہ کیا کہ  شمالی کوریا  کے جوہری   پروگرام  کے  معاملے پر  چھ ملکی مذاکرات  اور کوششوں میں چین کا ایک اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو اپنا جوہری  پروگرام اس سطح  تک لانے میں کئی عشرے لگے ہیں۔ اس کی جوہری قوت خطے اور  باقی دنیا کے لیے ایک خطرہ ہے اور اس کی صلاحیت کو ختم کرنے میں کچھ وقت لگے گا لیکن بہتر نتائج اسی وقت حاصل ہوسکتے ہیں اگر ہم جاپان،  جنوبی کوریا،  چین اور روس  کے ساتھ مل کر کام کریں۔

حال میں پاکستان کےشمالی علاقوں میں انتہا پسندوں کے ساتھ پاکستانی عہدے داروں کے ہونے والے معاہدے کے بارے میں  ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مختار ملک ہے اور وہ اپنے اندورنی مسائل اپنے طریقے کے مطابق حل کرنے میں آزاد ہے۔ لیکن ہم اپنی تشویش اس پر واضح کرچکے ہیں۔ اس خطے میں ہونے والے کسی بھی معاہدے میں  اس بات کو یقینی بنایا جائےکہ دہشت گردوں کو پناہ نہیں دی جائے گی۔ وہ سزا کے خوف کے بغیر سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتے  کیونکہ اس کا سب سے پہلا  نقصان پاکستان  کو ہی ہو گا۔ ہمیں بھی نقصان ہوگا  لیکن سب سے پہلے خود پاکستان کو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کے لیے یہ ایک مشکل وقت ہے اور امریکہ ان کی مدد کے لیے تیار ہے۔ جس وقت وزیر خارجہ ہیریٹیج فاونڈیشن  میں خطاب کر رہی تھیں اس وقت  عمارت کے باہر  جنگ کی مخالف مظاہرین کی ایک تنظیم پر امن احتجاج  کررہی تھی۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
باجوڑایجنسی سے افغان مہاجرین کا انخلا

  مزید خبریں
”طالبان کے خلاف جنگ نہ جیتنے کا تاثر غلط“
ٰISIکے نامزد سربراہ بند کمرے میں اراکین پارلیمان کو بریفنگ دیں گے
بھارتی کشمیر میں کرفیوختم، زندگی معمول پر آ گئی
جماعت اسلامی احتجاجی ٹرین مارچ
بھکر خود کش حملے کی تحقیقات جاری
امریکی معیشت دوسرے صدارتی مباحثے کا ایک اہم موضوع بن سکتی ہے  Video clip available
پاک امریکہ کشدیدگی کا فائدہ القاعدہ کو ہوگا: امریکی تھنک ٹینکس  Video clip available
امریکی آٹو انڈسٹری بھی بحران کی لپیٹ میں،ستمبر میں گاڑیوں کی فروخت میں 27 فی صد کمی   Video clip available
زرداری بیان: کشمیر میں شدید مذمت، بھارتی حکومت کا خیر مقدم
صدر کا انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا
صدارتی انتخابات میں چار ہفتے باقی: انتخابی مہم میں گہما گہمی
پیر کے روز حصص کی عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان
دارفر کے کلمہ کیمپ کی حفاظت کے لیے امن کار تعینات
زمبابوے میں شراکت اقتدار کے مذاکرات
ترک فضائیہ کا شمالی عراق میں کرد ٹھکانوں پر حملہ
بہار کے سیلاب زدگان کی عید
ملائیشیا کے مقبول بلاگر کو الزام تراشی کے مقدمے کا سامنا
مالی مشکلات کے پیشِ نظر، پاکستان کی  ریٹنگ میں کمی
مصری پولیس نے غزہ کی پٹی میں طبی سامان لے جانے سے روک دیا
کرغزستان میں زلزلے سے 60 افراد ہلاک
2008 کا نوبیل انعام تین یورپی سائنس دانوں نے حاصل کرلیا
عالمی عدالت کے استغاثہ کی جانب سے یوگنڈا کے باغیوں کی گرفتاری کی اپیل
سری لنکا خودکش حملے میں کم از کم 20 ہلاک
بندکمرے میں پاکستانی پارلیمانی تاریخ کا تیسرامشترکہ اجلاس
”معزول ججوں نے دوبارہ حلف اُٹھاکر حکومت پر دباؤ کم کر دیا“
کرغستان میں زلزلے سے کم ازکم 58 ہلاک
فلسطینیوں کے ساتھ  امن مذاکرات جاری رہنے چاہئیں:اسرائیلی وزیرِ خارجہ
کیا بیل آؤٹ پلان معیشت کو بحران سے نکال سکے گا؟  Video clip available
امریکی نائب صدارتی مباحثے کے نوجوان ووٹرز پر اثرات  Video clip available
کلثوم لاکھانی اپنے بلاگ کے ذریعے پاکستان کاروشن رخ سامنے لارہی ہیں  Video clip available
امریکی انتخابات میں صدارتی امیدواروں میں دلچسپی ایک تاریخی واقعہ ہے  Video clip available
بھکر میں خودکش حملہ کم از کم 15 ہلاک