انسانی حقوق ایک ممتاز بین الاقوامی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘نے روسی حکومت پر زور دیا ہے
کہ وہ ملک کی جنوبی جمہوریہ انگشتیا میں شورش سے نمٹنے کی ان پالیسیوں کو تبدیل
کرے جسے تنظیم نے وحشیانہ قرار دیاہے۔
نیویارک میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم نے بدھ کے روز جاری
کی جانے والی رپورٹ میں کہا کہ اس نے تشدد
سے تباہ حال جمہوریہ چیچنیا کی سرحد کے ساتھ واقع علاقے میں عارضی حراست،
ایذارسانی ، اغوا اور ماورائے عدالت قتل کے متعدد واقعات کے دستاویزی ثبوت حاصل
کیے ہیں۔
تتظیم نے کہا ہےکہ باغیوں کے خلاف روس کے ’ڈرٹی وار‘نامی
حربوں سے اس خطے اور اردگرد کے علاقے میں مزید عدم استحکام پیدا ہوگا۔
کریملن نے ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ پر فوری طور پر کوئی
تبصرہ نہیں کیا ہے۔