 |
امیتابھ بچن
|
بالی وڈ
کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور نامور صنعت کار
انل امبانی کی دوستی سے تو سبھی واقف ہیں، اور اب اِس دوستی کو
مزید مضبوط بنانے کے لیے امیتابھ اور انل امبانی نے
مشترکہ
طورپر نئی فلم پروڈکشن کمپنی کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق انل امبانی کی ریلائنس بگ انٹرٹینمنٹ امیتابھ کی اے بی کارپ کے
درمیان مبینہ طور 15 ارب روپے کا معاہدہ سائن کیا
گیاہے ۔
امیتابھ نے معاہدے کی اصل رقم کے تعلق سے کچھ بھی کہنے سے
گریزکرتے
ہوئے معاہدے پر دستخط کرنے کی تصدیق کی ہے۔
اے بی کارپ
کے سِی اِی او پی رمیش کے مطابق نئی کمپنی کے
لیے فلمیں بنانے کے لیےفی الحال چار فلم سازوں کے نام فائنل کر لیے گئے ہیں ۔ اِس سال کے آخر تک
ہدایت کار
چندراپرکاش دیویدی ، سجوئے گپتا ، روہن سپی اور بَل کی نئی کمپنی کے بینر تلے اپنی فلموں کی شوٹنگ شروع کر دیں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ امیتابھ اور انل امبانی کی اس نئی فلم پروڈکشن
کمپنی کے لیے کام کرنے والے فلم سازکے لیے بالی وڈکے دو کامیاب ستارے امیتابھ اور
اُن کے بیٹے ابھیشیک کو سائن کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہوگا ۔ امیتابھ کی
ہوم پروڈکشن کمپنی نے واضح کردیا ہے کہ اگر فلم کے اسکرپٹ میں امیتابھ یا ابھیشیک کے لیے جگہ ہوگی تو یہ دونوں
اداکار فلم میں کام ضرور کریں گے۔