رباعی اور فارسی کے عظیم شاعر عمر خیام کا نام لازم و ملزوم
ہو گئے ہیں۔ ان کے تصورات و خیالات کا اثر اردو شاعری پر بھی پڑا ہے۔
وائس آف امریکہ کے سابق ڈویژن ڈائرکٹر معظم
صدیقی نے عمر خیام کے بارے ایک منظوم ڈراما پیش کیا جسے واشنگٹن کے ایک تھیئٹر میں
کھیلا گیا اور شائقین نے اسے بے حد پسند کیا۔ اسی ڈرامے کی ریکارڈنگ پیشِ خدمت ہے،
امید ہے کہ اس سے عمر خیام کی زندگی اور شخصیت کے کئی گوشوں پر روشنی پڑے گی۔