Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

آسٹریلیا مسلمانوں کو ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کی اجازت دے: مسلمان رہنما

June 26, 2008

سڈنی میں کچھ مسلم رہنماؤں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ تہذیبی اور ثقافتی بنیادوں پر ایک سے زائد شادیوں کو تسلیم کرے ۔آسٹریلیا میں ایک سے زائد شادی غیر قانونی ہے۔

 متعدد مسلمان علما نے کہا ہے کہ اگرچہ یہ غیر قانونی ہے لیکن انہیں اکثر کسی ایسے شخص کا نکاح پڑھوانے کو کہا جاتا ہے جو پہلے سے شادی شدہ ہوتا ہے۔تاہم بہت کم مولوی ایسے ہیں جو ایسے نکاح پڑھوانے کا اقرار کرتے ہیں۔

 کمیونٹی کے لیڈروں کا کہنا ہے کہ مصر، اردن اور سوڈان سے کچھ لوگ  دو یا اس زیادہ  بیویوں سمیت ترک ِ وطن کر کے یہاں آئے ہیں  مگر آسٹریلیا  کے قانون میں اس کی گنجائش نہیں ہے۔

 اسلامک فرینڈشپ ایسو سی ایشن آف آسٹریلیا کے صدر قیصر تراد  کا خیال ہے کہ حکومت کو تہذیبی بنیادوں پر اس قانون کو تبدیل کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا ؀قاضی کے مصداق ہمیں اس ساجھے داری کو قبول کر لینا چاہیئے۔

 قرآن پاک نے اس شرط کے ساتھ مسلمان مرد کو چار  شادیوں کی اجازت دی ہے کہ وہ  سب کے ساتھ مساوی سلوک کر سکے۔

 سڈنی یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ چند گنے چنے  علما کو چھوڑ کر آسٹریلیا میں زیادہ شادیوں کو اچھی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔ اور حکومت بھی اس کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔اٹارنی جنرل کے دفتر نے کہا ہے کہ ایسی کوئی  ترمیم  زیر ِ غور نہیں ہے۔

 جو لوگ اس قانون میں ترمیم کے لیے کوششیں کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ  شمالی علاقوں میں جہاں  آسٹریلیا کے قدیم باشندے رہائش پذیر ہیں، کثیر الازدواجی عام ہے اور حکومت رفاع ِ عامہ کے کاموں کے دوران ان رشتہ داریوں کا پاس کرتی ہے۔

اس سے ملتا جلتا انتظام انگلستان میں موجو د ہے۔ اس سال کے اوائل میں برطانوی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اگرا یک سے زیادہ شادیاں ان ممالک میں کی گئی تھیں جہاں یہ قانونی ہیں تو پھر تمام بیویوں کو فلاحی رقوم دی جائیں گی۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
”اوباما کے اقتدار سنبھالتے ہی حملے رک جائیں گے“

  مزید خبریں
افغانستان میں کار بم دھماکا
اے آر رحمان کی نئی فلم یووراج کی موسیقی مقبولیت حاصل کر رہی ہے
نیا امریکی وزیرِ خارجہ کیسا ہو؟
ایران کے پاس بم بنانے کا سامان ہے: امریکی سائنسندان
اخراجات میں کمی: حکومت ترقیاتی منصوبوں کا ازسرِ نو جائزہ لے گی
چین میں پانچواں امریکی قونصل خانہ
امریکی حملوں کے خلاف طالبان کی انتقامی کارروائی کی دھمکی
شکاریوں سے قدرتی وسائل کے محافظ تک کا سفر
بچوں کے تحفظ کی مشترکہ مہم شروع
”بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے من موہن سنگھ سے بات کروں گا“
قوم پرست لیڈر کی ہلاکت پر بلوچستان میں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال
نیٹو ،افغان سپلائی لائن جاری رہے گی: پاکستان
اوباما اپنی کابینہ چننے میں مصروف ہیں
اظہار رائے کی آزادی پر ایک نئی بحث
ہلیری وزیرِ خارجہ بنیں تو بل کلنٹن کی بھی پڑتال ہو گی
بنوں میں مشتبہ امریکی میزائل حملہ، القاعدہ کے اہم رکن سمیت پانچ افراد ہلاک
فیض احمد فیض: اب شہر میں تیرے کوئی ہم سا بھی کہاں ہے
عراق میں 135 صحافی اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران ہلاک ہوئے
گلیشیئر ز کا تیزی سے پگھلنا ماحول کے لیے خطرناک ہے
پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے: جسٹس افتخار چوہدری
اوباما کو ناکامی ہوگی، ظواہری
جاوید میانداد پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل مقرر
مکی ماؤس 80 سال کا ہو گیا
موجودہ عہد ادب میں ’لا نظریہ‘ کا عہد ہے:گوپی چند نارنگ
ڈاکٹر عافیہ کی ذہنی صحت: عدالتی بحث جاری
اوباما سے امیدیں
اوباما وزیرِ صحت کے اہم عہدے کے لیےسابق ڈیموکریٹ سنیٹر ڈیشل کو نامزد کریں گے: میڈیا
یورپی یونین  کی طرف سے معاشی بحالی کا پیکیج
امریکہ ایشیا اور بحرالکاہل کے ملکوں سے وابستگی اور تعاون جاری رکھے گا: ایڈمرل کیٹنگ
ایران اورشام کے بارے میں عنقریب ایک رپورٹ متوقع
کمانڈو فورس کے سابق سربراہ اسلام آباد کے قریب حملے میں ہلاک
”غربت کے باعث والدین بچے ایدھی مراکز بھیجنے پر مجبور“
گجرات کے قصبے میں AIDS/HIVکے وائرس میں اضافہ
بھارتی بحریہ نے قزاقوں کا جہاز ڈبو دیا
پووپیگنڈہ لٹریچر بھیجنا بند کیا جائے، جنوبی کوریا
کمیشن میں اضافہ کیا جائے: پیٹرولیم ڈیلرز کا مطالبہ
جھنگ کا ممتاز حسین نیویارک کا ایک کامیاب فن کار  Video clip available
عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی 2011ء تک، لیکن توسیع بھی ممکن  Video clip available