 |
مریخ
کی سطح |
ناسا کے سائنس دانوں نے کہا ہے کہ وہ یہ جان کر حیران رہ
گئے ہیں کہ مریخ کی سطح کئی زمینی جڑی بوٹیوں کو اگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
امریکی خلائی ماہرین نے جمعرات کومریخ کی مٹی کے پہلے
کیمیائی تجزیے کے نتائج کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیالات کے برعکس مریخ کی
مٹی تیزابی نہیں ہے اور تجزیے سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ وہاں پر ایسے لوازمات اور
غذائی اجزا موجود ہیں جو زندگی کو مدد فراہم کرسکتے ہیں۔
دو ہفتے قبل مریخ پر اترنے والے خلائی جہاز فینکس نے مریخ
کی مٹی کا نمونہ حاصل کرنے بعد اپنی لبیارٹری میں اسے 538 ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم
کیا تھا۔ اس موقع پر نمونے سے پانی کے بخارات خارج ہوئے تھے۔ سائنس دانوں کا کہنا
ہے کہ یہ مٹی بالکل ویسی ہی ہے جیسی کہ ہمارے صحنوں میں ہوتی ہے۔