Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

موسیقار آر ڈی برمن کی یاد میں


June 27, 2008

[insert caption here]
آر ڈی برمن
آج برصغیر بھر میں بھارتی فلمی موسیقی میں نت نئے تجربات کرنے اور مغربی دھنوں اور مہارت سے  استعمال کرنے کے لیے شہرت رکھنے والے  موسیقار آر ڈی برمن کی 70 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ ان کا انتقال 1994ء میں ہوا تھا۔

تیسری منزل، آندھی، شعلے، دیوار، کٹی پتنگ، آرادھنا اور پڑوسن جیسی کئی فلموں میں لاجواب موسیقی دینے والے آرڈی برمن کی پیدائش 1939ء میں کولکتہ میں ہوئی تھی۔ نو سال کی عمر سے ہی آر ڈی برمن نے موسیقی کے سُروں کو اِتنی اچھی طرح سے سمجھ لیا کہ اُنھوں نے لڑکپن میں ہی ایک دُھن تیار کر ڈالی۔ ابتدا میں کئی برسوں تک اپنے والد ایس ڈی برمن کے لیے معاون کے طور پر کام کرنے اور  استاد علی اکبر سے سرود بجانے کی تربیت لینےکے بعد1961ء میں آر ڈی برمن نے بطور موسیقار اپنی پہلی فلم 'چھوٹے نواب' سائن کی۔

پنچم کی پہلی ہٹ فلم 'تیسری منزل' تھی۔ اِس فلم کے نغموں نے کامیابی کے تمام ریکارڈتوڑ دیے۔ اُس کے بعد کامیابی نے ہر موڑ پر پنچم کے قدم چومے۔ بالی وڈ میں  300 سے زائد فلموں کے لیے دھن تیار کرنے والے پنچم نے 18 فلموں میں بطور پلے بیک سنگر گانا گایا۔ فلم' شعلے' میں' محبوبہ او محبوبہ' نغمہ گانے کے لیے آر ڈی کو پلےبیک گلوکار کے زمرے میں فلم فئیر ایوارڈکے لیے بھی نامزد کیا گیا۔

آر ڈی برمن کو اپنی زندگی میں جن تین  فلموں کے لیے بہترین موسیقی تیار کرنے کے لیے فلم فئیر ایوارڈ ملا اُس میں وِدھو ونود چوپڑا کی فلم  '1942 اے لو اسٹوری'بھی شامل ہے۔

آرڈی برمن کی موسیقی زمانے کی قید سے آزاد ہے۔ جس کا ثبوت یہ ہے کہ  وہ واحد موسیقار ہیں جن کے بنائے گانے آج بھی سب سے زیادہ ری مکس کیے جا رہے ہیں۔ یہی نہیں، بلکہ موسیقار جوڑی  وشال  شیکھر نے تو فلم 'جھنکار بیٹ' میں آر ڈی برمن کی بےمثال خدمات کو خراج پیش کرتے ہوئے اُن کی دُھنوں کو اپنی فلم میں استعمال کیا ۔ فلم 'دِل وِل پیار ویار' میں بھی آر ڈی کے گانوں  کو استعمال کیا گیا۔

پنچم نے اپنی زندگی میں دو شادیاں کیں۔ اُن کی دوسری شادی مشہور گلوکارہ آشابھوسلے سے ہوئی۔ آشا اور آر ڈی کی جوڑی نے ایک ساتھ مل کر ہندی فلم انڈسٹری کو'دم مارو دم'، 'پیا تو اب تو آجا' ، 'چُرا لیا ہے تم نے' اور 'میرا سامان لوٹا دو ' جیسے  کئی لافانی نغمے دیے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
اقتصادی بحران پر قابو پانے کے لیے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے: صدر بش

  مزید خبریں
وادیٴ کشمیر میں پہلی  ریل سروس کا افتتاح: سری نگر میں ہڑتال اور کرفیو
فرانسیسی اور جرمن رہنماؤں نے یورپی بحالی فنڈ کی تجویز کو مسترد کر دیا
جوہری تصدیقی معائنے کے بدلے، امریکہ نے شمالی کوریا کودہشت گرد فہرست سے ہٹا دیا
گورنر پیلین نے اختیارات کا غلط استعمال کیا تھا: پینل کی رپورٹ
عسکریت پسندوں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا جائے: ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستان کا مطالبہ
امریکہ میں دونوں صدارتی امیدواروں کی طرف سے باہمی احترام و عزت کا عزم
زمبابوے میں شراکت اقتدار کا معاہدہ خطرے میں پڑ گیا
شمالی عراق میں ترک فوج کے کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے
عسکریت پسندوں کیلے عام معافی کا مطالبہ بھولپن ہے: مبصرین کی رائے
امریکہ کی طرف سے سوڈان میں القاعدہ کے خطرے کا انتباہ
تجارتی خسارہ میں52.65فی صداضافہ
پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کے کاروبار میں اضافہ: رواں سال 6000سے زائد لوگ ایرانی سرحد پر پکڑے گئے
میرے گھر کو جیل نہ بنایا جائے: آں ساں سوچی
پل چرخی جیل توڑنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا
اسرائیلی شہر اکا میں فرقہ وارانہ تشدد جاری
جنرل موٹرز اور کرسلر میں انضمام پر مذاکرات
انڈونیشیا میں فحش تصاویر کی اشاعت روکنے سے متعلق بل کے خلاف مظاہرہ
باجوڑ میں عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی جاری
افغانستان میں صورتِ حال ابتر ہو رہی ہے: امریکی فوجی سربراہ
خوشبو کا سفر، قنوج میں عطر کی صنعت
پارلیمان کو دی جانے والی سیکیورٹی بریفنگ پر اپوزیشن کا عدم اطمینان
عراقی سیاست دان کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا: نوری المالکی
پاکستان اور ایران گیس پائپ لائن کے معاہدے پر متفق ہوگئے
دلائی لاما نئی دہلی میں کامیاب آپریشن
بھارتی کشمیر میں پہلی ریل سروس کا افتتاح
امریکہ دہشت گردی کی فہرست سے شمالی کوریا کے مشروط اخراج پر تیار
نیٹو افغانستان میں انسدادِ منشیات کی کارروائیوں میں حصہ لے گی
امن کا نوبیل انعام فن لینڈ کے سابق صدر مارٹی اہتساری کے نام
برما میں چینی دودھ کی مصنوعات کو مارکیٹ سے ہٹا دیا گیا
ایرانی خام تیل کی درآمد پر ادائیگیوں کو مئوخر کرنے کی پاکستانی درخواست  Video clip available
”زرداری کے دورہ چین سے دوطرفہ تعاون کو فروغ ملے گا“
بھارتی کشمیر میں بننے والے متنازعہ بگلیہار ڈیم کا افتتاح
بجلی کے نرخوں میں اضافے پر عوامی،صنعتی و تجارتی حلقوں کا شدید ردعمل
اورکزئی ایجنسی جرگے پر خودکش حملہ کم ازکم 50 ہلاک
لودھراں کے قریب بس حادثے میں کم ازکم 20ہلاک
پاکستان ٹیم ٹوینٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے: شعیب ملک
گوانتانامو میں قید چینی باشندے رہائی کے مستحق ہیں: واشنگٹن پوسٹ
وزیرستان میں مدرسے پر میزائل حملہ، نو افراد ہلاک متعدد زخمی
پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس 13اکتوبرتک ملتوی
امریکہ کی دشمن نہیں ہوں: ڈاکٹر عافیہ
1988ء میں بھی بند کمرے میں پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا تھا ۔۔۔ پھر پارلیمنٹ رہی نہ وزیراعظم
نوجوت سنگھ سدھو کی دھواں دھار فلمی اننگز