بھارتی حکام نے پولیس کی ایک کشتی پر مشتبہ ماؤ نواز باغیوں
کے حملے کے بعد کم ازکم 40 پولیس اہل کاروں کے ڈوبنے کے خدشہ کا اظہار کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اتوار کے روزریاست اڑیسہ میں ہوا۔ حملے سے الٹنے والی کشتی پر 50 سے زیادہ پولیس اہل کار سوار تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کم ازکم آٹھ پولیس اہل کار زخمی ہوئے
ہیں۔
ماؤ نواز باغیوں کا کہنا ہے کہ وہ بے زمین کاشت کاروں اور
اپنے حقوق سے محروم قبائلیوں کے لیے لڑ رہے ہیں۔وہ بھارت کی 29 ریاستوں میں سے کم
ازکم 13 میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ملک کے دور افتادہ مشرقی علاقے آسام میں پولیس نے کہا ہے کہ
ایک مقامی بازارمیں ہونے والے بم دھماکے میں کم ازکم چھ افراد ہلاک اور 35 زخمی
ہوگئے۔
یونائینڈ لبریشن فرنٹ آف آسام ’الفا‘ سیمت کئی باغی تنظیمیں
آسام میں آزاد وطن کے لیے لڑ رہی ہیں۔
علاحدگی کی اس پُرتشدد تحریک میں1979ءسے اب تک 20 ہزار سے
زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔