Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

خانہ بدوش پودے گرمی کا مقابلہ کرنے کے لیے بلند پہاڑوں کا رخ کرنے لگے


June 29, 2008

ANWR Spruce Trees
پودے بھی خانہ بدوش ہو سکتے ہیں
پنجاب اور سندھ کے میدانوں میں رہنے والے گرمی اور لو سے تنگ آ کرمری، کاغان یا سوات کے پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں، لیکن ایک تازہ ترین تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پودے بھی گرمی کا مقابلہ کرنے کے لیے انسانوں کی طرح زیادہ بلند جگہوں پر ٹھکانہ تلاش کرتے ہیں۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسانوں یا جانوروں کی طرح پودے بھی خانہ بدوش بن سکتے ہیں اور اپنا آبائی ٹھکانا چھوڑ کر مناسب ماحول کی تلاش میں کسی اور جگہ کا رخ کر سکتے ہیں۔ 

مغربی یورپ کے پہاڑوں میں پودوں کی 171 نسلوں کے مشاہدے سے معلوم ہوا ہے کہ بڑھتی ہوئی عالمی تپش سے نمٹنے کے لیے ہردس برس میں پودے پہاڑوں پر تقریباً 29 میٹر یا 95 فٹ اوپر چڑھ جاتے ہیں۔ یعنی جو پودا 1995ء میں 5000 فٹ کی بلندی پر اگتا تھا، وہ 2005ء میں تقریبا 5100 فٹ کی بلندی پر پایا جاتا ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ سب سے پہلا ثبوت ہے کہ عالمی تپش سے پودے کس حدت تک متاثر ہو رہے ہیں۔

اس تحقیق کے دوران فرانس اور چلی سے  تعلق رکھنے والے سائنس دانوں نے 1905ء اور 1985ء کے دوران171 اقسام کے  پودوں کی افزائش کا مطالعہ کیا اور پھر اس کا مقابلہ 1986ء اور 2005ء کے درمیان ہونے والی افزائش  سے کیا۔ انھیں معلوم ہوا کہ 171 میں سے ایک تہائی پودے زیادہ بلندی پر پائے گئے۔

فرانس کے محکمہٴ جنگلات کے ریکارڈوں سے اس تحقیق میں  بڑی مدد ملی۔  سائنس دان کہتے ہیں کہ چوں کہ بلندی پر درجہٴ حرارت کم ہوتا ہے، اس لیے پودے اپنے لیے مناسب درجہٴ حرارت کی تلاش میں زیادہ بلندی کا رخ کر رہے ہیں۔
 
اس سے قبل امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک سائنس دان نے خبردار کیا تھا کہ بڑھتے ہوئے درجہٴ حرارت کا مقابلہ کرنے کے لیے کیلی فورنیا کے پودے مناسب ماحول کی تلاش میں ’خانہ بدوش بن جائیں گے۔
 
تحقیق سے معلوم ہوا کہ ایسے پودے جن کی عمریں لمبی ہوتی ہیں، ان میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی، لیکن  جڑی بوٹیوں نے بڑی سرگرمی سے بلندی کا رخ کیا۔
 
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گھاس اور جڑی بوٹیاں کی نسلوں کی عمریں بہت کم ہوتی ہیں اس لیے وہ اس تبدیلی کا مقابلہ کرنے خود کو زیادہ آسانی سے ڈھال سکتی ہیں۔ لیکن لمبی عمر رکھنے والے درخت ماحولیاتی تپش سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے کیوں کہ ان کی نسلوں کی افزائش بہت سست رفتار ہوتی ہے۔


emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
باجوڑایجنسی سے افغان مہاجرین کا انخلا

  مزید خبریں
”طالبان کے خلاف جنگ نہ جیتنے کا تاثر غلط“
ٰISIکے نامزد سربراہ بند کمرے میں اراکین پارلیمان کو بریفنگ دیں گے
بھارتی کشمیر میں کرفیوختم، زندگی معمول پر آ گئی
جماعت اسلامی احتجاجی ٹرین مارچ
بھکر خود کش حملے کی تحقیقات جاری
امریکی معیشت دوسرے صدارتی مباحثے کا ایک اہم موضوع بن سکتی ہے  Video clip available
پاک امریکہ کشدیدگی کا فائدہ القاعدہ کو ہوگا: امریکی تھنک ٹینکس  Video clip available
امریکی آٹو انڈسٹری بھی بحران کی لپیٹ میں،ستمبر میں گاڑیوں کی فروخت میں 27 فی صد کمی   Video clip available
زرداری بیان: کشمیر میں شدید مذمت، بھارتی حکومت کا خیر مقدم
صدر کا انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا
صدارتی انتخابات میں چار ہفتے باقی: انتخابی مہم میں گہما گہمی
پیر کے روز حصص کی عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان
دارفر کے کلمہ کیمپ کی حفاظت کے لیے امن کار تعینات
زمبابوے میں شراکت اقتدار کے مذاکرات
ترک فضائیہ کا شمالی عراق میں کرد ٹھکانوں پر حملہ
بہار کے سیلاب زدگان کی عید
ملائیشیا کے مقبول بلاگر کو الزام تراشی کے مقدمے کا سامنا
مالی مشکلات کے پیشِ نظر، پاکستان کی  ریٹنگ میں کمی
مصری پولیس نے غزہ کی پٹی میں طبی سامان لے جانے سے روک دیا
کرغزستان میں زلزلے سے 60 افراد ہلاک
2008 کا نوبیل انعام تین یورپی سائنس دانوں نے حاصل کرلیا
عالمی عدالت کے استغاثہ کی جانب سے یوگنڈا کے باغیوں کی گرفتاری کی اپیل
سری لنکا خودکش حملے میں کم از کم 20 ہلاک
بندکمرے میں پاکستانی پارلیمانی تاریخ کا تیسرامشترکہ اجلاس
”معزول ججوں نے دوبارہ حلف اُٹھاکر حکومت پر دباؤ کم کر دیا“
کرغستان میں زلزلے سے کم ازکم 58 ہلاک
فلسطینیوں کے ساتھ  امن مذاکرات جاری رہنے چاہئیں:اسرائیلی وزیرِ خارجہ
کیا بیل آؤٹ پلان معیشت کو بحران سے نکال سکے گا؟  Video clip available
امریکی نائب صدارتی مباحثے کے نوجوان ووٹرز پر اثرات  Video clip available
کلثوم لاکھانی اپنے بلاگ کے ذریعے پاکستان کاروشن رخ سامنے لارہی ہیں  Video clip available
امریکی انتخابات میں صدارتی امیدواروں میں دلچسپی ایک تاریخی واقعہ ہے  Video clip available
بھکر میں خودکش حملہ کم از کم 15 ہلاک