Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

ایشیاکپ: بھارت فیورٹ ہے ، محسن حسن خان


June 29, 2008

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں فتح کے لیے بھارت کی ٹیم فیورٹ ہے اور پاکستان کووکٹری سٹینڈ پر آنے کے لیے میدان کے اندر اورباہردونوں جگہ حکمت عملی بہتربنانے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اوراوپننگ بلے بار محسن خان نے وائس آف امریکہ کے پروگرام ،، آج شام،، میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 محسن حسن خان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے ۔ بلے باز فارم میں ہیں اورپیس اٹیک بھی آسٹریلیا کے بعداس وقت دوسرے نمبر پر ہے۔

 پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں پول میچ میں شکست کے بارے میں محسن خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی یا تو اس میچ میں حد سے زیادہ پراعتماد تھے یاان کے حوصلے بہت شکستہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ شعیب اختر اور محمد آصف کی عدم دستیابی اور عمر گل کے ان فٹ ہونے کے سبب پاکستان کے لیے ایشیئن چیمپین بننا مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں۔ پاکستان یہ ٹورنامنٹ جیت سکتا ہے اگر ٹیم میں آل راونڈرز کی تعداد کم کر کے مستند باولر شامل کیا جائے، بلے باز ذمے داری سے کھیلیں اورفیلڈنگ پر توجہ دی جائے۔

 شعیب ملک کے بطور اوپنر کھیلنے پر محسن خان نے کہا کہ پاکستانی وکٹوں پر تو یہ تجربہ کامیاب رہا ہے لیکن پرائی سرزمیں پر پھر ردوبدل کرنا پڑے اس لیے بہتر تھا کہ ،،میک شفٹ،، بندوبست کے بجائے ناصر جمشید کو موقع دیا جاتا۔

 باولنگ کے شعبے میں انہوں نے پندرہ رکنی پاکستانی ٹیم میں شامل سپن باولر سعید اجمل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنے والے عبدالروف سے اچھی پرفارمنس کی تو قعات کا اظہار کیا۔

 

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
”ہاکی فیڈریشن کے سربراہ خود مستعفی ہوجائیں ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی“
صدر مشرف کا استعفیٰ جمہوریت کی فتخ ہے: حسین حقانی  Video clip available
پاکستان کے مسائل کا حل جمہوری کلچر کے فروغ میں ہے: ڈاکٹر فاروق حسنات  Video clip available
تیل کی اونچی قیمتوں نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو بطور خاص متاثر کیا ہے  Video clip available
مشرف سے ذاتی دشمنی نہیں، لیکن ان سے حساب لینے والا کوئی تو ہو: نواز شریف
صدر مشرف کے استعفےٰ  پر امریکی معاون وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر سے انٹرویو  Video clip available
ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکہ 23افراد ہلاک، باجوڑ میں جھڑپیں جاری
منفرد شاعرعرفان صدیقی پر کتاب کا اجرا
ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل سے باہر
میک کین میری حب الوطنی پر شک نہ کریں: براک اوباما
افغانستان میں طالبان کے ساتھ جنگ میں دس فرانسیسی فوجی ہلاک
الجیریا میں کار بم دھماکے میں 43 افراد ہلاک
جموں میں لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں گرفتاریاں پیش کیں
زمبابوے میں افراطِ زر کی شرح ایک کروڑ دس لاکھ فی صد سے بڑھ گئی
بیجنگ میں منگل کے روز 20 طلائی تمغے دیے گئے
جارجیا سے روسی فوجیوں کی واپسی کا آغاز
پاکستانی فوج کے سربراہ افغانستا ن میں
زیمبیا کے صدر لیوی مواناواسا انتقال کرگئے
صومالی حکومت اور حزبِ اختلاف کے درمیان معاہدہ
سیکیورٹی کے سخت انتظامات نے امریکہ کو گیارہ ستمبر کے بعد دہشت گردی سے محفوظ رکھا ہے  Video clip available
صدر مشرف مستعفی  Video clip available
مشرف کی رخصتی پاکستان کے لیے ایک اہم قدم ہے: امریکی تھینک ٹینک  Video clip available
پرویز مشرف کے استعفے پر امریکیوں کا ملا جلا ردعمل  Video clip available
برازیل دنیا میں سب سے زیادہ ایتھنول برآمد کرتا ہے  Video clip available
امریکی صدارتی انتخاب میں ووٹر متعدد ایشوز کو پیش نظر رکھیں گے  Video clip available