Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

2007 کا فوٹر جرنلزم کا ایوارڈ پولٹرز پرائز ایک پاکستانی نے جیتا


June 30, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

2007
Adrees Latif
ادریس لطیف 
کے لئے فو ٹو گرافی کا پولٹزر پرائز ایک پاکستانی فوٹو جرنلسٹ ادریس لطیف  کو دیا گیا جنہوں نے  برما میں فسادات کے دوران زخمی ہونے والے  ایک جاپانی فو ٹو گرافرکین جی ناگئی کی تصویر اتاری تھی۔ پولٹزر پرائز صحافتی دنیا کا بےحد اہم اعزاز ہے جو ان صحافیوں اور فو ٹو گرافرز کو دیا جاتا ہے جن کی نیوز سٹوریز اور فوٹوگرافس پولٹزر کمیٹی کے کڑے معیار کی شرائط پر پوری اترتی ہیں۔ یہ پرائز اس قدراہم ہے کہ اسے جیتنے والی تصاویر کے لئے واشنگٹن میں کھلنے والے نیوزیم کی ایک پوری گیلری مخصوص کر دی گئی ہے۔ 

افغانستان اور پاکستان کے عام لوگوں کی کہانیوں پر منبی اپنے فیچر فو ٹو گرافس پر 2002 میں امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنا پہلا پولٹزر پرائز فو ٹو جرنلسٹ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ جو اس بات کا ثبوت تھا کہ اکیسویں صدی کے اخبار کے لئے تصویروں کی بھی اتنی ہی اہمیت ہے جتنی لکھی ہوئی خبر کی۔

پولٹزر پرائز امریکہ کے معروف پبلشر جوزف پو لٹزر کے نام پر 1917میں شروع ہوا تھا۔ صحافتی دنیا کے اس اہم ایوارڈ کے تحت فو ٹوگرافی کے میدان میں پولٹزر پرائز دینے کا سلسلہ 1942 میں شروع ہوا۔ 1968 کے بعد سے بریکنگ نیوز اور فیچر سٹوری پر الگ الگ فو ٹو گرافی ایوارڈ دیئے جاتے ہیں۔ بہترین تصویر کا پولٹزر بیک وقت کئی تصاویر اور کبھی انفرادی تصویروں کو بھی دیا جاتا ہے۔

نیوزیم کے سینیئر پروڈیوسر کین کرا فورڈ کہتے ہیں کہ پولٹزر پرائز صحافتی ایوارڈ بھی اتنا ہی ہے جتنا کہ فو ٹو ایوارڈ ہے۔ اس وجہ سے بعض اوقات سٹوری بھی اتنی ہی اہم ہوتی ہے جتنی کہ فو ٹو گراف۔ یہ صرف ایک اچھا فو ٹو گراف نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک ایسا فو ٹو گراف ہوتا ہے جس کے ساتھ اس سال کی کوئی اہم سٹوری جڑی ہوئی ہوتی ہے۔

1942سے اب تک گیارہ سو کے قریب تصاویر پولٹزر پرائز فو ٹو ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں جو تمام کی تمام نیوزیم کی پولٹزر پرائز گیلری میں موجود ہیں، جس کی تیاری، ترتیب اور دستاویزی فلموں کے پس پردہ کین کرافورڈ کا ذہن کار فرما رہا ہے۔ 

کین کرا فورڈ کا کہنا ہے کہ اس ایوارڈ کے لئے اہلیت کی شرط فو ٹو گرافس کا کسی امریکی اخبار میں شائع ہونا ہے۔ یعنی عمومی طور پر یہ اایسا ایوارڈ ہے جس میں صرف اخبار کا پبلشر یا خبر رساں ایجنسی ہی حصہ لے سکتی ہے. یہ صرف فو ٹو گرافر پر نہیں ہے کہ وہ پولٹزر پرائز کے لئے اپلائی کرنا چاہتا ہے۔

2002میں نیوزیم کے براڈ کاسٹ ڈویژن نے پولٹزر پرائز گیلری کے لئے ان فو ٹو گرافرز کے انٹر ویوز جمع کرنے شروع کئے جو پو لٹزر پرائز حاصل کر چکے ہیں۔ کین کرا فورڈ کہتے ہیں کہ انٹرویوز کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ نیوز فو ٹوگرافرز کتنے اچھے  داستان گوبھی ہوتے ہیں۔ 

کرافورڈ کا کہنا ہے کہ یہ تمام فو ٹو گرافرز بہت اچھے داستان گو بھی ہیں۔ شایدتمام فو ٹو گرافرز سے مل کر آُپ کو ایسا نہ لگتا ہو مگر تمام فو ٹو گرافرز خبر کی اہمیت اور تصویر کےتاثر سے اچھی طرح آگاہ ہوتے ہیں اور چونکہ ان میں سے زیادہ تر تصویریں بہت مشکل حالات میں کھینچی گئی ہیں۔ جنگوں، قحط، مٹی کے تودے، اور زلزلے میں۔ اس لئے ان کے پاس ایسی بہت کہانیاں ہیں کہ کب اور کیسے حالات میں انہوں نے یہ تصویریں لیں جو وہ دوسروں کو سنا سکتے ہیں۔

کین کرافورڈ کہتے ہیں کہ ضروری نہیں کہ پولٹزر پرائز جیتنےوالی تمام تصویروں کی تاریخی اہمیت زیادہ ہو۔ بعض تصاویر صرف دل کو چھونےو الی بریکنگ نیوز سٹوریز کی ہوتی ہیں۔ مگردوسری جنگ عظیم، ویت نام جنگ اور حالیہ تاریخ میں گیارہ ستمبر کی تصویروں کی تاریخی اہمیت کبھی کم نہیں ہوگی۔

یہ ایک ہزار منتخب تصاویر تاریخ کے مختلف لمحات ہیں جو اپنے اپنے وقت کے واقعات کا رخ تو تبدیل نہیں کر سکے مگر آنے والے کئی سالوں تک انسانوں کو اپنی موجودگی کا احساس دلاتے رہیں گے۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
بھکر میں خودکش حملہ کم از کم 15 ہلاک

  مزید خبریں
صدر کا انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا
پیر کے روز حصص کی عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان
سری لنکا خودکش حملے میں کم از کم 20 ہلاک
بندکمرے میں پاکستانی پارلیمانی تاریخ کا تیسرامشترکہ اجلاس
”معزول ججوں نے دوبارہ حلف اُٹھاکر حکومت پر دباؤ کم کر دیا“
وفاقی وزیر قانون کی بھارتی قیدی سے جیل میں ملاقات
کرغستان میں زلزلے سے کم ازکم 58 ہلاک
’تیری یاد آ گئی، سو چراغ جل گئے‘ ۔۔۔ مسعود رانا کی یاد میں
فلسطینیوں کے ساتھ  امن مذاکرات جاری رہنے چاہئیں:اسرائیلی وزیرِ خارجہ
کیا بیل آؤٹ پلان معیشت کو بحران سے نکال سکے گا؟  Video clip available
امریکی نائب صدارتی مباحثے کے نوجوان ووٹرز پر اثرات  Video clip available
بھارتی کشمیر میں کرفیو، گرفتاریاں مظاہرے
اپوزیشن کی طرف سے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کا خیر مقدم
ایران میں سفارتی مشن کا قیام زیرغور ہے: کانڈولیزارائس
کلثوم لاکھانی اپنے بلاگ کے ذریعے پاکستان کاروشن رخ سامنے لارہی ہیں  Video clip available
روس نے جنوبی اوسیتیا کے علاقے سے اپنی چوکی ختم کردی
ماؤنٹ ایورسٹ پر پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگانے کا عالمی ریکارڈ
پیلین کی جانب سے اوباماپر دہشت گردوں سے تعلقات کا الزام
برما میں سیاسی قیدیوں کی تعداد 2100 سے زیادہ ہوگئی
نائجیریا میں تیل  کمپنیوں کے اغوا شدہ 19 کارکن رہا
عراق میں امریکی چھاپے کے دوران عسکریت پسندوں سمیت11 افراد ہلاک
کانڈولیزارائس قراقستان پہنچ گئیں
طالبان کا مشتبہ اعلی کمانڈر گرفتار
بھارت امریکہ غیر فوجی جوہری تعاون معاہدے پر صدر بش جلد دستخط کر دیں گے:وزیر خارجہ رائس
بغداد میں دو امریکی ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ ہو گئے
بھارتی کشمیر میں ایک بار پھر کرفیو نافذ کر دیا گیا
اوباما، مک کین انتخابی مہم کی انتخابی حکمتِ عملی میں تبدیلیاں
قیام امن تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:صدر زرداری
آدھی رات کا سورج ۔۔۔ آٹھویں قسط: اے حرمِ قرطبہ
امریکی انتخابات میں صدارتی امیدواروں میں دلچسپی ایک تاریخی واقعہ ہے  Video clip available
کیا امدادی بل امریکی معیشت کی بحالی میں مدد دے سکتا ہے؟  Video clip available
واشگٹن ڈی سی میں عید کا سب سے بڑا اجتماع اسلامک سینٹر میں ہوتا ہے  Video clip available
امریکہ میں چاند رات کی گہماگہمی  Video clip available