Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

میڈیا اور جیف لاسن کے درمیان تناؤ


June 30, 2008

جیف لاسن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ( فائل فوٹو)
جیف لاسن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ( فائل فوٹو)
اتوار کو سری لنکا سے ہارنے کے بعد، پاکستانی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب نہیں کیا۔ اُن کی جگہ ٹیم کے آسٹریلوی کوچ جیف لاسن میڈیا کانفرنس کے لیے آئے لیکن اُن کا اصرار تھا کہ وہ تند و تیز سوالات کے جواب نہیں دیں گے۔

جیف لاسن نے صحافیوں کو مخاطب کرکے کہا کہ صحافی بیان دینے کی بجائے سوالات کریں۔ سوال معقول ہونےچاہیئں ورنہ جیف لاسن اُن کے جواب نہیں دیں گے۔ جب ایک صحافی نے ان سے سوال کیا تو انھوں نے بیچ میں ٹوک کر ان کی انگریزی درست کرنے کی کوشش بھی کی۔

اِس پر صحافیوں نے احتجاج کیا جِس پر جیف لاسن اٹھ کر پریس کانفرنس سے چلے گئے لیکن پھر کچھ سوچ کر واپس بیٹھ  گئے۔ لیکن اِس بار صحافیوں نے احتجاجاً جیف لاسن کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔

نویں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پیر کے دن سری لنکا کا بنگلہ دیش سے مقابلہ ہوا جس میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 158 رنز سے ہرا کا ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ جائے سوریا نے آج اپنی 39 ویں سال گرہ کے موقعے پر جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 130 رنز بنائے جس میں 16 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ سنگاکارا نے بھی 121 رنز کی شان دار اننگز کھیلی۔

سری لنکا کے 332 رنز کے پہاڑ کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم صرف 174 رنز بنا پائی۔ سری لنکا کے ایک اور سینئر کھلاڑی مرلی دھرن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ میچ جیت کرسری لنکا کی ٹیم کی فائنل میں شرکت یقینی ہو گئی ہے۔ 

ادھر پاکستانی ٹیم کے مینیجر طلعت علی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے بقیہ دونوں میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔ کل پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔ 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
بھکر خود کش حملے کی تحقیقات جاری

  مزید خبریں
امریکی معیشت دوسرے صدارتی مباحثے کا ایک اہم موضوع بن سکتی ہے  Video clip available
پاک امریکہ کشدیدگی کا فائدہ القاعدہ کو ہوگا: امریکی تھنک ٹینکس  Video clip available
امریکی آٹو انڈسٹری بھی بحران کی لپیٹ میں،ستمبر میں گاڑیوں کی فروخت میں 27 فی صد کمی   Video clip available
زرداری بیان: کشمیر میں شدید مذمت، بھارتی حکومت کا خیر مقدم
صدر کا انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا
صدارتی انتخابات میں چار ہفتے باقی: انتخابی مہم میں گہما گہمی
پیر کے روز حصص کی عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان
دارفر کے کلمہ کیمپ کی حفاظت کے لیے امن کار تعینات
زمبابوے میں شراکت اقتدار کے مذاکرات
ترک فضائیہ کا شمالی عراق میں کرد ٹھکانوں پر حملہ
بہار کے سیلاب زدگان کی عید
ملائیشیا کے مقبول بلاگر کو الزام تراشی کے مقدمے کا سامنا
مالی مشکلات کے پیشِ نظر، پاکستان کی  ریٹنگ میں کمی
مصری پولیس نے غزہ کی پٹی میں طبی سامان لے جانے سے روک دیا
کرغزستان میں زلزلے سے 60 افراد ہلاک
2008 کا نوبیل انعام تین یورپی سائنس دانوں نے حاصل کرلیا
عالمی عدالت کے استغاثہ کی جانب سے یوگنڈا کے باغیوں کی گرفتاری کی اپیل
سری لنکا خودکش حملے میں کم از کم 20 ہلاک
بندکمرے میں پاکستانی پارلیمانی تاریخ کا تیسرامشترکہ اجلاس
”معزول ججوں نے دوبارہ حلف اُٹھاکر حکومت پر دباؤ کم کر دیا“
کرغستان میں زلزلے سے کم ازکم 58 ہلاک
فلسطینیوں کے ساتھ  امن مذاکرات جاری رہنے چاہئیں:اسرائیلی وزیرِ خارجہ
کیا بیل آؤٹ پلان معیشت کو بحران سے نکال سکے گا؟  Video clip available
امریکی نائب صدارتی مباحثے کے نوجوان ووٹرز پر اثرات  Video clip available
کلثوم لاکھانی اپنے بلاگ کے ذریعے پاکستان کاروشن رخ سامنے لارہی ہیں  Video clip available
امریکی انتخابات میں صدارتی امیدواروں میں دلچسپی ایک تاریخی واقعہ ہے  Video clip available
بھکر میں خودکش حملہ کم از کم 15 ہلاک