Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

شدید بارشوں سے امریکہ میں فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان


July 1, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

The Chinese tallow tree is one of the most productive oil-bearing seed crops in the world, but it is considered an invasive weed species

گذشتہ دنوں امریکہ کی وسطی ریاستوں میں آنے والی شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔ فصلوں کی اس تباہی کے نتیجے میں اناج کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اناج کا استعمال توانائی کے ایک اہم ذریعے ایتھنول کی  پیداوار کے لیے بھی کیا جاتا ہے اور امریکہ میں حکومت کی جانب سے ایتھنول کی پیدوار میں قابلِ ذکر سبسیڈی دی جاتی ہے۔ امریکہ ریاست آئیوا سیلاب سے متاثرہ امریکی علاقوں میں سے ایک ہے۔ یہاں کے ایک کاشتکار ملو روفکورن کہتے ہیں کہ اس سال کے شروع میں کاشت کی جانے والے فصلوں کو بارش سے شدید نقصان پہنچا۔ان کا کہنا ہے کہ یہ فصلیں اپریل کے اواخر میں ہوتی ہیں لیکن آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ جگہ کتنی خراب ہوگئی ہے۔ جس جگہ پانی جمع ہوجائے وہاں فصلیں تو خراب ہوں گی ہی۔

ایک اور کاشتکار لیری کنگ کا کہنا ہے کہ فصلوں پر آنے والے اخراجات کے باعث زیادہ نفع ہونے کی امید کم ہے۔ لیری کے مطابق اتنی تاخیر فصلوں کی زیادہ پیداوار کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس موسم میں فصلوں کی کاشت کی وجہ سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 سے 50 فیصد تک کمی آسکتی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کی ایک اور وجہ ایتھنول میں اناج کا استعمال ہے۔ حالیہ سیلاب اور بارشوں سے قبل ہی ایتھنول میں اناج کے استعمال کے باعث مویشیوں کو دی جانے والی خوارک کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تھا۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر رک پیری کہتے ہیں کہ قیمتوں میں اضافے کے باعث ریاستوں میں قائم زرعی فارموں کو خسارے کا سامنا ہےاور وہ کانگریس درخواست کررہے ہیں کہ ایتھنول کے لیے دی جانے والی سبسڈی کو 50 فیصد تک کم کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ حالانکہ ایتھنول اور توانائی کے دوبارہ استعمال کے ذرائع کو دی جانے والی سہولیات بہت اچھا آئیڈیا تھا لیکن صرف 4 سے 5 سال پہلے تک۔ اب عام امریکیوں کو اس کا نقصان ہو رہا ہے۔

کاشتکاری اور توانائی کے متبادل ذرائع کے شعبوں میں کام کرنے والے کچھ حلقوں کے مطابق غذائی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا ایک بہت بڑا سبب قدرتی آفات ہیں۔ اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ خراب موسم مارکیٹ میں قیمتوں کو متاثر کرسکتاہے۔ امریکہ کا محکمہِ زراعت آئندہ چند ہفتوں کے دوران فصلوں کی قیمتوں کا تخمینہ پیش کرے گا جس سے مستقبل میں قیمتوں کے بارے میں صورتحال زیادہ واضح ہونے کی امید ہے۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
”ہاکی فیڈریشن کے سربراہ خود مستعفی ہوجائیں ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی“
صدر مشرف کا استعفیٰ جمہوریت کی فتخ ہے: حسین حقانی  Video clip available
پاکستان کے مسائل کا حل جمہوری کلچر کے فروغ میں ہے: ڈاکٹر فاروق حسنات  Video clip available
تیل کی اونچی قیمتوں نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو بطور خاص متاثر کیا ہے  Video clip available
مشرف سے ذاتی دشمنی نہیں، لیکن ان سے حساب لینے والا کوئی تو ہو: نواز شریف
صدر مشرف کے استعفےٰ  پر امریکی معاون وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر سے انٹرویو  Video clip available
ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکہ 23افراد ہلاک، باجوڑ میں جھڑپیں جاری
منفرد شاعرعرفان صدیقی پر کتاب کا اجرا
ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل سے باہر
میک کین میری حب الوطنی پر شک نہ کریں: براک اوباما
افغانستان میں طالبان کے ساتھ جنگ میں دس فرانسیسی فوجی ہلاک
الجیریا میں کار بم دھماکے میں 43 افراد ہلاک
جموں میں لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں گرفتاریاں پیش کیں
زمبابوے میں افراطِ زر کی شرح ایک کروڑ دس لاکھ فی صد سے بڑھ گئی
بیجنگ میں منگل کے روز 20 طلائی تمغے دیے گئے
جارجیا سے روسی فوجیوں کی واپسی کا آغاز
پاکستانی فوج کے سربراہ افغانستا ن میں
زیمبیا کے صدر لیوی مواناواسا انتقال کرگئے
صومالی حکومت اور حزبِ اختلاف کے درمیان معاہدہ
سیکیورٹی کے سخت انتظامات نے امریکہ کو گیارہ ستمبر کے بعد دہشت گردی سے محفوظ رکھا ہے  Video clip available
صدر مشرف مستعفی  Video clip available
مشرف کی رخصتی پاکستان کے لیے ایک اہم قدم ہے: امریکی تھینک ٹینک  Video clip available
پرویز مشرف کے استعفے پر امریکیوں کا ملا جلا ردعمل  Video clip available
برازیل دنیا میں سب سے زیادہ ایتھنول برآمد کرتا ہے  Video clip available
امریکی صدارتی انتخاب میں ووٹر متعدد ایشوز کو پیش نظر رکھیں گے  Video clip available