Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

عرب امریکیوں پر ایک دلچسپ مزاحیہ فلم


July 1, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

[insert caption here]

گیارہ ستمبر 2001 کے بعد لاس اینجلس کے عرب امریکیوں کے بارے میں ایک نئی فلم ایسے لوگوں کی آبادی کوایک انسانی چہرہ دے رہی ہے جس کے بارے میں زیادہ تر امریکی بہت کم جانتے ہی ۔امریکن ایسٹ نامی یہ فلم ایک مزاحیہ ڈرامہ ہے جس میں ان پریشرز کو سامنے لانے کی کوشش کی گئی ہے جو عرب امریکیوں کو امریکی سوسائٹی میں ایڈجسٹ ہونے اور منفی صورت حال سے بنرد آزما ہونے کے لیےبرداشت کرنے پڑتے ہیں

مرکزی کردار مصطفیٰ مارزوک کے ذریعے سے یہ فلم عرب امریکیوں کو لاس اینجلس کی تارکین کمیونٹی کے حصے طور پر پیش کرتی ہے ۔مارزوک مشرق وسطیٰ سے آنے والے تارکین وطن میں مقبول حبیبی کیفے کا مالک ہے ۔اس کا خواب اپنے یہودی دوست سام کے ساتھ مل کر ایک اونچے درجے کا مڈل ایسٹرن ریسٹورنٹ کھولنا تھا ۔سام کا کردار مشہور عرب امریکی فنکار ٹونی شال ہوب نے ادا کیا ہے ۔فلم میں دونوں کے خاندان اس تعلق کے خلاف ہیں۔دونوں بہرحال ریسٹورنٹ کھول لیتے ہیں اور اس کا نام امریکن ایسٹ رکھتے ہیں ۔فنکار اور سکرین رائیٹر سید بدریہ کہتے ہیں کہ یہ فلم اس بےاعتباری کا جائزہ لیتی ہے جس کا سامنا عربوں اور مسمانوں کو گیارہ ستمبر کے بعد کرنا پڑا ۔

بدریہ کا کہنا ہے کہ آئے دن عرب شناخت اور محمد نام اور ورلڈ ٹریڈ سنٹر کو اڑا دینے والے شخص کا نام بھی محمد ہونے کے بارے میں نئی نئی باتیں نوجوان نسل کو میڈیا میں دیکھنے اور سننے سے جس قسم کے چیلینج کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس پر ایک مکالمہ بھی ہم نے فلم میں شامل کیا ہے۔

ہشام عیساوی فلم کے ڈائریکٹر اور کو سکرین رائٹر ہیں ۔ان کے مطابق یہ فلم مسلمانوں کو درپیش شناخت کے مسائل کا ایک جائزہ بھی لیتی ہے جبکہ وہ ایک نئے ملک میں ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ فلم میں مصطفیٰ کی بہن سلویٰ ایک غیر مسلم سے متاثر ہوجاتی ہے ۔

ہیشام عسیاوی کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ میں پروان چڑھی ہے لیکن پھر بھی اس کے اندر وہی روائتی معاشرہ موجود ہے۔ مسلمان ہوتے ہوئے وہ مسلمان سے ہی شادی کرسکتی ہے ، یہ سارا الجھاو اس کے خلاف جاتا ہے اور آخر میں اسے فیصلہ کرنا ہوتا ہے ۔

امریکن ایسٹ عرب امریکیوں کے مابین مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے ہونے والی بحث کا بھی جائزہ لیتی ہے ۔کبھی اس گفتگو کا اختتام بد گمانی پر ہوتا ہے۔

عرب امریکی فلم میکرز کو ایسی کوئی خوش فہمی نہیں کہ عرب ایسٹ فلموں میں عربوں اور مسلمانوں کی تصویر کشی کو تبدیل کردے گی تاہم سید بدریہ اس سلسلے میں پر امید ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکن ایسٹ کا بنایا جانا درست سمت میں ایک قدم ہے ۔ اگرچہ چھوٹا ہے لیکن ہم یہاں موویز بنانے اور امریکہ کو عرب امریکیوں کی آنکھوں سے دیکھانے کے لیے موجود ہیں ۔

امریکی اس فلم کو ڈی وی ڈیز پر دیکھ سکیں گے سینما گھروں میں نہیں ۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
بھکر خود کش حملے کی تحقیقات جاری

  مزید خبریں
امریکی معیشت دوسرے صدارتی مباحثے کا ایک اہم موضوع بن سکتی ہے  Video clip available
پاک امریکہ کشدیدگی کا فائدہ القاعدہ کو ہوگا: امریکی تھنک ٹینکس  Video clip available
امریکی آٹو انڈسٹری بھی بحران کی لپیٹ میں،ستمبر میں گاڑیوں کی فروخت میں 27 فی صد کمی   Video clip available
زرداری بیان: کشمیر میں شدید مذمت، بھارتی حکومت کا خیر مقدم
صدر کا انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا
صدارتی انتخابات میں چار ہفتے باقی: انتخابی مہم میں گہما گہمی
پیر کے روز حصص کی عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان
دارفر کے کلمہ کیمپ کی حفاظت کے لیے امن کار تعینات
زمبابوے میں شراکت اقتدار کے مذاکرات
ترک فضائیہ کا شمالی عراق میں کرد ٹھکانوں پر حملہ
بہار کے سیلاب زدگان کی عید
ملائیشیا کے مقبول بلاگر کو الزام تراشی کے مقدمے کا سامنا
مالی مشکلات کے پیشِ نظر، پاکستان کی  ریٹنگ میں کمی
مصری پولیس نے غزہ کی پٹی میں طبی سامان لے جانے سے روک دیا
کرغزستان میں زلزلے سے 60 افراد ہلاک
2008 کا نوبیل انعام تین یورپی سائنس دانوں نے حاصل کرلیا
عالمی عدالت کے استغاثہ کی جانب سے یوگنڈا کے باغیوں کی گرفتاری کی اپیل
سری لنکا خودکش حملے میں کم از کم 20 ہلاک
بندکمرے میں پاکستانی پارلیمانی تاریخ کا تیسرامشترکہ اجلاس
”معزول ججوں نے دوبارہ حلف اُٹھاکر حکومت پر دباؤ کم کر دیا“
کرغستان میں زلزلے سے کم ازکم 58 ہلاک
فلسطینیوں کے ساتھ  امن مذاکرات جاری رہنے چاہئیں:اسرائیلی وزیرِ خارجہ
کیا بیل آؤٹ پلان معیشت کو بحران سے نکال سکے گا؟  Video clip available
امریکی نائب صدارتی مباحثے کے نوجوان ووٹرز پر اثرات  Video clip available
کلثوم لاکھانی اپنے بلاگ کے ذریعے پاکستان کاروشن رخ سامنے لارہی ہیں  Video clip available
امریکی انتخابات میں صدارتی امیدواروں میں دلچسپی ایک تاریخی واقعہ ہے  Video clip available
بھکر میں خودکش حملہ کم از کم 15 ہلاک